ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پی ایس اے کے تحت آٹھ افراد جیل روانہ - 8 Persons Booked Under PSA - 8 PERSONS BOOKED UNDER PSA

Baramulla Police Booked 8 Residents under PSA بارہمولہ پولیس نے پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت 8 افراد کو سنٹرل جیل کوٹ بلوال جموں اور ڈسٹرکٹ جیل ادھمپور روانہ کر دیا۔

پی ایس اے کے تحت آٹھ افراد جیل روانہ
پی ایس اے کے تحت آٹھ افراد جیل روانہ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 15, 2024, 7:36 PM IST

بارہمولہ: شرپسندوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی انجام دیتے ہوئے شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں جموں کشمیر پولیس نے آٹھ افراد پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کرکے انہیں جیل بھیج گیا۔ جیل روانہ کیے جانے والے افراد میں وقار احمد بٹ ولد بشیر احمد ساکنہ نیو کالونی کریری، دانش حسین گوجری ولد عبدالغفار ساکنہ تکیہ سلطان درنگبل، تسین احمد حرا ولد محمد رمضان ساکنہ پیٹھ پورہ، موہڑہ، محمد عبداللہ بھٹ ولد عبدالعزیز ساکنہ نیو کالونی پلہالن، محمد اشرف وانی عرف اشرف حاجی ولد محمد منور ساکنہ اٹیکو کنزر، سہیل احمد شیخ ولد غلام احمد ساکنہ شیخ محلہ کنزر، توصیف احمد آخون ولد غلام محمد ساکنہ خانپورہ اور عبدالمجید شاہ ولد غلام محی الدین ساکنہ اقبال کالونی پٹن شامل ہیں۔ ان افراد کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مجاز اتھارٹی سے باضابطہ نظر بندی کے احکامات حاصل کیے جانے کے بعد انہیں جیل بھیج دیا گیا۔

ان افراد پر پی ایس اے عائد کرکے انہیں انہیں ڈسٹرکٹ جیل ادھمپور اور سنٹرل جیل کوٹ بلوال جیل جموں روانہ کیا گیا۔ بارہمولہ پولیس کا کہنا ہے کہ ان افراد کے خلاف کئی مقدمات درج تھے اور یہ امن و امان کو بگاڑنے، مجرمانہ سرگرمیوں اور تخریب کاری میں ملوث تھے۔ بارہمولہ پولیس کے مطابق متعدد ایف آئی آر میں ملوث ہونے کے باوجود یہ افراد اپنی غیر قانونی سرگرمیوں سے باز نہیں آئے جس کے بعد پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت ان کے خلاف کارروائی کی گئی۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی بارہمولہ پولیس نے عسکریت پسندی، علیحدی پسندی کو فروغ دینے، منشیات فروشی میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کیے ہیں۔ جبکہ گزشتہ برس بھی کئی افراد جیل بھیج دئے گئے۔ علاوہ ازیں منشیات فروشوں، عسکری کارروائیوں میں ملوث افراد کے اثاثے بھی منجمد کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: بارہمولہ میں تین شرپسند پی ایس اے ک تحت گرفتار: پولیس - Public Safety Act

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.