ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارہمولہ: رفیع آباد الصفا کالونی میں بھاری پانی کی لاگنگ - بارہمولہ

Heavy Water Logging in Rafiabad: گزشتہ چند دنوں سے کشمیر میں مسلسل برفباری اور بارش ہونے کی وجہ سے، شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد الصفا کالونی کرتار گڑھ کی ہر گلی زیر آب ہے، جس سے عوام کو آمد و رفت میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Heavy Water Logging in Rafiabad
بارہمولہ: رفیع آباد الصفا کالونی میں بھاری پانی کی لاگنگ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 6, 2024, 3:54 PM IST

بارہمولہ: رفیع آباد الصفا کالونی میں بھاری پانی کی لاگنگ

بارہمولہ: گزشتہ چند دنوں سے کشمیر میں مسلسل برفباری اور بارشیں ہونے کی وجہ سے کئی مقامات پر سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا ہے۔ جس کے نتیجے میں لوگوں کو کافی مشکلات سے دو چار ہونا پڑتا ہے۔ اگر ہم شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد الصفا کالونی کرتار گڑھ کی بات کریں تو یہاں کا ہر کوچا اور گلی زیر آب ہے اور عوام کو چلنے پھرنے میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ کرتار گڑھ قصبے سوپور سے صرف تین کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔ ہم اس علاقے میں تیس سالوں سے رہ رہے ہیں لیکن آج تک سرکار اور متعلقہ محکمہ نے اس علاقے میں ڈرین نہیں بنائی اور جو وقت کے حکمران تھے انہوں نے صرف دھوکا دیا اور جھوٹ کے سوا کچھ نہیں بولا۔

لوگوں نے مزید بتایا کہ جو رفیع آباد کے سابقہ ایم ایل اے تھے انہوں نے صرف ووٹ لیا اور بدلے میں ہمیں پریشانی دی، ہم سالوں سے کافی پریشان ہیں کیونکہ ہماری بات کوئی نہیں سنتا ہے۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ ایسا کوئی دفتر اور چوکھٹ نہیں جہاں پر ہم نے اپنی شکایت کو درج نہیں کرایا لیکن ہم کو مایوسی کے سوا کچھ بھی نہیں ملا۔

لوگوں نے مزید کہا کہ جو موجودہ بی جے پی حکومت ہے وہ کافی حد تک لوگوں کے مسئلے و مسائل حل کرتی ہے اور ہم کو امید ہے کہ اس بار ہمارا مسئلہ حل ہوسکتا ہے کیونکہ بی جے پی حکومت لوگوں کا درد سمجھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ہم نے اے ڈی سی سوپور شبیر رینا سے رابطہ کیا انہوں نے ہم کو یقین دلایا کہ چند دنوں میں ہمارا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ ہم حکومت بالخصوص ایل جی منوج سنہا سے گزارش کرتے ہیں کہ ہمارے طرف غور کیا جائے اور ہمارے مشکلات کو دور کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.