ETV Bharat / jammu-and-kashmir

رفیع آباد سوپور میں کالعدم تنظیم جماعت اسلامی کا پروگرام منعقد - Assembly Election 2024 - ASSEMBLY ELECTION 2024

جماعت اسلامی کی جانب سے آج ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں بارہمولہ، رفیع آباد اور دیگر علاقوں سے وابستہ جماعت کے امیدواروں نے ایک ہی پیلٹ فارم پر شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ اس وقت سماج میں منشیات، رشوت خوری، اور شراب عام ہے اور ہم اس کو روکنے کے لئے لگاتار کام کررہے ہیں کیونکہ یہ ہم پر فرض ہے۔

رفیع آباد سوپور میں جماعت اسلامی کا پروگرام منعقد
رفیع آباد سوپور میں جماعت اسلامی کا پروگرام منعقد (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 26, 2024, 6:14 PM IST

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد کے ڈاک بنگلہ میں آج جماعت اسلامی کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام میں بارہمولہ، رفیع آباد اور دیگر علاقوں سے وابستہ جماعت کے امیدواروں نے ایک ہی پیلٹ فارم پر شرکت کی۔

رفیع آباد سوپور میں جماعت اسلامی کا پروگرام منعقد (ETV Bharat)

پروگرام کے ابتدائی مرحلے میں جماعت سے وابستہ افراد نے کہا کہ اس وقت جماعت اسلامی پر پابندی عائد ہے لیکن ہم نے جو امیدوار میدان میں اتارے ہیں، ہم انکو ہر طرح سے سپورٹ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ جماعت کے خلاف سوشل میڈیا اور مارکیٹ میں جوٹھی باتیں کرتے ہے جوکہ بالکل غلط ہے۔

مقررین نے کہا کہ اس وقت سماج میں منشیات، رشوت خوری، اور شراب عام ہے اور ہم اس کو روکنے کے لئے لگاتار کام کررہے ہیں کیونکہ یہ ہم پر فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر پابندی ہے لیکن اب وقت بدل چکا ہے اور ہم کو ہر ہال میں جمہوری نظام میں شرکت کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ایک مظلوم جماعت ہے کیونکہ ہم کو مشکلات میں ڈال دیا گیا ہے۔ اور ہماری جماعت پر بین لگادیا گیا ہے۔ سرکار کی مختلف اجینسیوں نے ہمارے اسکول اور گھروں پر چھاپے مارے لیکن کیا ان کو کچھ غلط چیز ملی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم عسکریت پسند نہیں ہیں اور جتنی بار ہمارے گھروں کی تلاشی لی گئی کیا کوئی ہتھیار ملا یا کوئی ایسی چیز ملی جس سے یہ ثابت ہم کہ ملک کے خلاف ہیں؟ ہم غلط لوگ نہیں ہیں اور ہم اسی ملک کا حصہ ہیں اور ہم اپنے لوگوں کے لیے کام کرنا چاہیے ہیں۔

جماعت اسلامی کے سابق رکن نے کہا کہ ہم تحریف کار لوگ نہیں ہیں مگر کچھ لوگ ہم کو بدنام کرتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم الیکشن کمیشن آف انڈیا کو مبارک بعد دینا چاہیے ہیں کیونکہ انہوں نے پارلیمانی انتخابات صاف شفاف طریقے سے کئے اور ہم کو خوشی ہے کہ اسمبلی انتخابات بھی اچھی طریقے سے کیے جارہے ہیں۔

جماعت اسلامی کے سابق رکن نے کہا ہم کو امید بھی کہ یم کم سے کم پچاس نشتوں پر اپنے امیدوار کھڑے کرتے مگر سب جلدی میں ہوا اور اب ہم صرف چند ہی جگہوں پر اپنے امیدوار کھڑے کیےہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں وقت کے حکمرانوں نے استحصال کیا اور اگر ہم جموں و کشمیر کی بات کریں تو 1947 کے بعد پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ ایک ریاست کو یو ٹی بنایا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.