ETV Bharat / jammu-and-kashmir

نہر کے کناروں پر کیے گئے قبضہ کو ہٹانے کا مطالبہ - Irrigation Canal illegally occupied - IRRIGATION CANAL ILLEGALLY OCCUPIED

ضلع پلوامہ کے گڈروہ علاقے کے باشندوں نے ’’اپنی مدد آپ‘‘ کے تحت آبپاشی نہر کی صفائی انجام دی اور حکام سے اس نہر کی شان رفتہ کو بحال کرنے اور اس کے کناروں پر سے غیر قانونی قبضہ ہٹائے جانے کی اپیل کی ہے۔

نہر کے کناروں پر کیے گئے قبضہ کو ہٹانے کا مطالبہ
نہر کے کناروں پر کیے گئے قبضہ کو ہٹانے کا مطالبہ (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 24, 2024, 3:58 PM IST

پلوامہ (جموں کشمیر) : جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں گڈروہ علاقے سے گزرنے والی ایک آبپاشی نہر کی صفائی ’’اپنی مدد آپ‘‘ کے جذبے کے تحت مقامی باشندوں نے انجام دی۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ماضی قریب میں اس نہر کا پانی کئی سو کنال زرعی اراضی کو سیراب کرتا تھا، تاہم اس نہر کے کناروں پر بعض ’’خود غرض‘‘ عناصر نے غیر قانونی طور قبضہ کرکے اس نہر کو کافی تنگ بنا دیا ہے جس سے پانی کا بہاؤ کم ہو گیا اور یہ نہر ایک گندے نالے میں تبددیل ہو گیا۔

نہر کے کناروں پر کیے گئے قبضہ کو ہٹانے کا مطالبہ (ای ٹی وی بھارت)

لوگوں کا کہنا ہے کہ اب یہ نہر ایک ڈرین، کوڑے دان میں تبدیل ہو چکی ہے اور اس میں کوڑا کرکٹ بھی جمع ہو جاتا ہے نتیجتاً نہر کا (گندہ) پانی سڑکوں پر آجاتا ہے جس کی وجہ سے عوام کی نقل و حمل میں مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔ لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے نہر کے کناروں پر غیر قانونی طور کیے گئے قبضہ کو ہٹا کر تعمیرات کو منہدم کرنے کا مطالبہ کیا، تاکہ اس نہر کی شان رفتہ بحال ہو سکے۔

محمد یوسف نامی ایک مقامی شہری نے بتایا کہ ماضی قریب میں یہ نہر انتہائی کشادہ تھی، تاہم لوگوں نے قبضہ کرکے اس کے ارد گرد دیواریں تعمیر کرکے ناجائز طور اس پر قبضہ جما دیا جس کے باعث یہ نہر ایک گندے نالے کی شکل اختیار کر گئی ہے۔ مقامی اوقاف چیئرمین نے بتایا کہ اس نالے میں جمع گندے پانی کی عفونت سے مسجد اور تبلیغی مرکز جانے میں لوگوں کو ہر روز مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ نالے کی صفائی، غیر قانونی قبضہ کو ہٹانے اور اس کی مرمت کے لئے انہوں نے کئی بار انتظامیہ سے اپیل کی تھی جنہیں آج تک پورا نہیں کیا گیا۔ انہوں نے ناجائز طور قبضہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے اور فوری طور پر نہر کی شان رفتہ کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: برف باری کے بیچ کوکرناگ میں انہدامی کارروائی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.