ETV Bharat / jammu-and-kashmir

'معراج العالمﷺ کے مقدس موقعہ پر میرواعظ کی مذہبی اور منصبی ادائیگی پر عائد پابندی قابل افسوس' - جامع مسجد سرینگر

Mirwaiz House detention انجمن اوقاف جامع مسجد کے بیان کے مطابق میرواعظ عمر فاروق کو آج پھر حکام نے گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔ بتادیں کہ میرواعظ آج شب معراج کے موقع پر جامع مسجد میں ایک خصوصی خطبہ دینے والے تھے جیسا کہ اعلان پہلے ہی کیا گیا۔

Etv Bharatban-on-the-religious-duties-on-mirwaaz-is-regrettable-anjuman-awqaf
'معراج العالمﷺ کے مقدس موقعہ پر میرواعظ کی مذہبی اور منصبی ادائیگی پر عائد پابندی قابل افسوس
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 9, 2024, 6:06 PM IST

سرینگر:انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے میر واعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق کو ریاستی انتظامیہ کی جانب سے انہیں گھر میں نظر بند کرکے معراج العالمﷺ کے مقدس موقعہ پر ان کی مذہبی اور منصبی فرائض کی ادائیگی پر پابندی عائد کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔

اپنے بیان میں انجمن نے کیا ہے کہ میرواعظ کو مرکزی جامع مسجد سرینگر میں معراج العالم ﷺ کے سلسلے میں کلیدی خطبہ دینا تھا، جیسا کہ انجمن نے اس ضمن میں پہلے ہی پروگرام کا اعلان کیا تھا اور لوگوں کے ایک بڑے اجتماع کی جامع مسجد میں جناب میرواعظ کو سننے اور اس بابرکت اجتماع میں شرکت متوقع تھی۔تاہم ریاستی انتظامیہ نے صبح سویرے ہی ان کی رہائش گاہ کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کرکے جناب میرواعظ کو جامع مسجد جانے سے روک دیا۔

انجمن نے میرواعظ کی بار بار گھر میں نظربندی خصوصاً نماز جمعہ کے موقعہ پر انہیں جمعہ کا خطبہ دینے اور جمعہ کی نماز میں شرکت کے لئے جامع مسجد جانے سے روکنے کے عمل کو حد درجہ افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں نظر بندی سے رہائی کے بعد سے میرواعظ کو صرف تین جمعہ کو خطبہ جمعہ دینے کی اجازت دی گئی ہے اور اس کے بعد کسی نہ کسی بہانے ریاستی انتظامیہ نے ان کی منصبی اور مذہبی فرائض کی ادائیگی پر قدغنیں عائد کردی ہیں جو کہ نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ ریاستی انتظامیہ کے حالات کی بہتری کے دعوؤں کی بھی برعکس ہے۔

مزید پڑھیں: میرواعظ کشمیر کو آج بھی جامع مسجد میں نماز جمعہ کا خطبہ دینے کی اجازت نہیں دی گئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.