ETV Bharat / jammu-and-kashmir

مودی ریلی ادھمپور سے قبل 'نو فلائی زون' قرار: ضلع مجسٹریٹ ادھمپور - Lok Sabha Election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

Modi Udhampur Rally: لوک سبھا انتخابات تشہیر کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی 12 اپریل کو جموں کے دورے پر آرہے ہیں۔ دورے کے پیش نظر جموں صوبے میں کثیر دائروں والی سکیورٹی کا بندوبست کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ جموں پٹھان کوٹ قومی شاہراہ پر فورسز کی اضافی نفری تعینات کردی گئی۔

ban-on-flying-objects-in-udhampur-ahead-of-pm-modi-election-rally
Etv Bharatمودی ریلی ادھمپور
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 11, 2024, 9:37 PM IST

جموں: کچھ ہی روز میں لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے تحت ووٹنگ ہوگی۔ لوک سبھا انتخابات کے لیے سیاسی پارٹیوں آئے روز ریلیاں، روڈ شوز میں مصروف ہیں۔ اس کڑی کے تحت بی جے پی 12 اپریل کو ادھمپور میں جن آشیرواد مہاریلی کا انعقاد کر رہی ہے اور اس ریلی میں وزیر اعظم نریندر مودی پارٹی کے حق میں لوگوں سے ووٹ مانگے گے۔

ban-on-flying-objects-in-udhampur-ahead-of-pm-modi-election-rally
مودی ریلی ادھمپور سے قبل 'نو فلائی زون' قرار: ضلع مجسٹریٹ ادھمپور
پی ایم مودی کی آمد اور عوامی ریلی کے پیش نظر ادھم پور کے ضلع مجسٹریٹ سلونی رائے نے سی آر پی سی کی دفعہ 144 کے تحت ادھم پور میں "نو فلائی زون" کا حکم دیا ہے۔ یہ حکم 12 اپریل 2024 کی شام 5 بجے تک نافذ رہے گا۔

اس کے علاوہ ضلع انتظامیہ نے ضلع میں ہوا بازی کے آلات اور غبارے اڑانے پر پابندی لگا دی ہے۔یہ پابندی نئی سکیورٹی چیلنجوں کو مدنظر رکھتے ہوئے عائد کی گئی اور یہ پابندی بھی جمعہ کی شام 5 بجے تک نافذ العمل رہے گی۔

ضلع مجسٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق ضلع ادھم پور میں بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑیوں (یو اے وی)، ڈرونز اور غباروں سمیت کسی بھی قسم کے ہوا بازی کے آلات کی پرواز پر پابندی عائد ہوگی۔واضح رہے کہ وزیر اعظم مودی کی 12 اپریل کو ہونے والی ریلی پچھلے 10 سالوں میں ادھمپور میں تیسری ریلی ہے، لیکن انتخابی ریلی کے حساب سے یہ دوسری ریلی ہوگی۔ انہوں نے پہلی انتخابی جلسہ 28 نومبر 2014 کو ادھم پور میں بٹلوالیہ کے گراؤنڈ میں کیا،اب اس میدان کو مودی میدان کہا جاتا ہے۔انہوں نے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں ادھم پور سے لڑنے والے بی جے پی امیدوار کے حق میں اپنی پہلی انتخابی ریلی نکالی، تاہم اس انتخابات میں اس وقت بی جے پی امیدوار ہار گیا تھا۔سال 2017 میں، انہوں نے جموں سرینگر قومی شاہراہ پر واقع چنانی-ناشری ٹنل کا افتتاح کرنے کے بعد ادھم پور میں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا تھا۔اس کے بعد اب وہ دوبارہ ادھم پور آ رہے ہیں اور ادھم پور- کٹھوعہ پارلیمانی سیٹ سے انتخاب لڑ رہے بی جے پی امیدوار ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے حق میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ 22 نومبر 2014 کو کشتواڑ میں وزیر اعظم مودی کی ریلی بھی منعقد ہوئی تھی۔

وہیں دورے مودی ادھمپور کے لیے جموں صوبے میں چپے چپے پر سکیورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے جبکہ مشکوک نظر آنے والے افراد کو بغیر چیکنگ کے آگے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم مودی 12 اپریل کو ادھمپور میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے: رویندر رینا

دریں اثنا وزیر اعظم دفتر میں تعینات وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ وزیر اعظم کی چناؤی ریلی میں زائد از دو لاکھ لوگوں کی شرکت متوقع ہے ۔اور اس ریلی میں کانگریس اور دوسری پارٹیوں کے سینئر لیڈران بھاجپا میں شمولیت اختیار کریں گے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.