ETV Bharat / jammu-and-kashmir

خستہ حال سڑک سے کھانڈے پورے کے باشندوں کا برا حال - Khandaypora Residents Protest

Bad Road Irks Khandaypora Residents: اننت ناگ ضلع کے کوکرناگ کے کھانڈے پورہ دندیپورہ میں خستہ حال سڑک سے مقامی باشندوں کا برا حال ہے۔ مقامی باشندوں نے سڑک کی مرمت کا مطالبہ کرتے ہوئے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔

خستہ حال سڑک سے کھانڈے پورے کے باشندوں کا برا حال
خستہ حال سڑک سے کھانڈے پورے کے باشندوں کا برا حال (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 15, 2024, 5:21 PM IST

خستہ حال سڑک سے کھانڈے پورے کے باشندوں کا برا حال (etv bharat)

اننت ناگ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے بیشتر اضلاع میں خستہ حال سڑکوں کی وجہ سے عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اننت ناگ کے مختلف علاقوں میں مقامی باشندے سڑکوں اور رابطہ سڑکوں جیسی بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں۔

ضلع اننت ناگ کے کھانڈے پورہ کے مقامی باشندے دور جدید میں رابطہ سڑک کی خستہ حالت سے کافی پریشانی ہیں۔ رابطہ سڑک کے مختلف مقامات پر گہرے گھڈے بن گئے ہیں، جب کہ بعض مقامات پر سڑک کی اوپری سطح بارشوں اور برفباری کے دوران کھسک گئی ہے۔ اس کے نتیجے میں عوام میں تشویش کی لہر پائی جا رہی ہے۔

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ وہ علاقے میں رابطہ سڑک جیسی بنیادی سہولیات سے محروم تھے۔ اس کے بعد انہوں نے محکمہ تعمیرات عامہ کے دفتر کا رخ کیا اور لوگوں کو یقین دہانی کرائی گئی کہ علاقے میں رابطہ سڑک کی تعمیر نو کے لئے کام شروع کیاجائے گا، چنانچہ مقامی لوگوں کے اسرار پر علاقے میں کئی سال قبل سڑک کے تعمیراتی کام شروع کیے گئے۔ تاہم علاقے میں ناقص نکاسی نظام کے باعث رابطہ سڑک کی حالت بگڑ گئی۔ اس کے باعث مقامی عوام کو عبور مرور میں کئی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اڈحال وائلو رابطہ سڑک کی خستہ حالی سے لوگ پریشان

نمائندے نے فون پر یہ مسلئہ محکمہ تعمیرات عامہ کے اسسٹنٹ ایکزیکٹیو انجنئیر وسیم احمد کے سامنے اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے میں کافی سنجیدہ ہیں۔ چند دنوں کے اندر مذکورہ سڑک پر میکڈم بچھانے کا کام شروع کیا جائے گا۔ سڑک کے کناروں پر ڈرینیج نظام کو بہتر بنانے کی کوشش جا رہی ہے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.