ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال کے لروجاگیر میں آیوش گرام کا افتتاح - Ayush Gram in Tral

ترال کے لووجاگیر میں ڈہ ڈی سی رکن (ترال) منظور گنائی کے ہاتھوں آیوش گرام کا افتتاح کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ آیوش پروگرام کے تحت لوگوں کو بہتر طبی خدمات فراہم کرنے کی کوشش جارہی ہے۔

ترال کے لروجاگیر میں آیوش گرام کا افتتاح
ترال کے لروجاگیر میں آیوش گرام کا افتتاح (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 19, 2024, 5:55 PM IST

ترال:ضلع پلوامہ کے ترال کے لروجاگیر میں آج ایوش گرام پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈی ڈی سی ممبر (ترال) منظور گنائی نے بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ آیوش آفیسر پلوامہ مشتاق احمد، نوڈل آفیسر ڈاکٹر اقبال احمد کار اور عوام کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

ترال کے لروجاگیر میں آیوش گرام کا افتتاح (etv bharat)

اس موقع پر بتایا گیا کہ لروجاگیر کو آیوش گرام کے تحت لایا گیا ہے۔اسے روایتی ادویات کو فروغ دینے کی کوشش کی جائے گی کیونکہ اس کا مقصدہر آیوش گاؤں کی پوری آبادی کے لیے ہیلتھ شیٹس تیار کی گئی ہیں۔ آیوش ڈاکٹروں کی ٹیم کے ذریعہ ان دیہاتوں کے 37 ہزار خاندانوں کے ایک لاکھ 60 ہزار افراد کا ہیلتھ سروے کرنے کے بعد اس سروے کے ریکارڈ کو ڈیٹا بیس سافٹ ویئر میں درج کیا گیا۔

اس کے تجزیہ کی بنیاد پر گاؤں کی صحت کی سطح کی رپورٹ تیار کی جاتی ہے اور مستقبل کا ایکشن پلان (صحت کیمپ، ادویات کی تقسیم) کا تعین کیا جاتا ہے۔ بنیادی مقصد ہر آیوش گرام کو غذائی قلت، بلڈ پریشر اور ملیریا سے پاک بنانا ہے۔ اس کے ساتھ حاملہ خواتین اور بچوں کی دیکھ بھال کے حوالے سے بھی آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پہلگام میں سیاحوں کی سہولت کے لیے اسپیشلائزڈ آیوش سینٹر قائم

ڈی ڈی سی ممبر منظور گنائی نے بتایا کہ ترال کے آری پل میں آیوش محکمہ کی جانب سے نیا سینٹر منظور ہوا ہے ۔اس حوالے سے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ جبکہ ڈسٹرکٹ آیوش آفیسر نے بتایا کہ ۔ اس اسکیم کا مقصد دوا کے آیوش نظام کے ذریعہ دیہی لوگوں کی بہترین صحت کو برقرار رکھنا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.