ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ میں ہائر سیکنڈری اسکول، دربگام میں پروگرام منعقد - Pulwama Awareness Programme

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے جموں وکشمیر میں سال 2024 کے لیے انتخابی فہرستوں کی اسپیشل سمری رویژن (Special Summary Revision) شروع کی ہے تاکہ 18 سال کے سبھی شہریوں کو ووٹر لسٹ میں شامل کیا جا سکے۔

پلوامہ میں ہائر سیکنڈری اسکول، دربگام میں پروگرام منعقد
پلوامہ میں ہائر سیکنڈری اسکول، دربگام میں پروگرام منعقد (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 26, 2024, 5:08 PM IST

پلوامہ (جموں کشمیر) : جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھی اسمبلی انتخابات کے کامیاب انعقاد کے لیے مسلسل زمینی تیاریاں جاری ہیں اور ڈپٹی کمشنر پلوامہ، جو ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر بھی ہے، کی نگرانی میں ضلع کے سبھی علاقوں میں انتخابی فہرستوں کی اسپیشل سمری رویژن انجام دی جا رہی ہے۔ اس اسپیشل سمری رویژن کے تحت طلبہ یا وہ نوجوان کو حال ہی میں 18سال کی عمر کو پہنچ چکے ہیں، اپنا نام سال 2024 کے لیے انتخابی فہرست میں شامل کرا سکتے ہیں۔ جبکہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے دیے گئے کارڈوں میں ولدیت/سکونت کے ساتھ ساتھ دیگر غلطیوں کو بھی درست کرا سکتے ہیں اور اس اسپیشل سمری رویژن کی آخری تاریخ 9 اگست مقرر کی گئی ہے۔

پلوامہ میں ہائر سیکنڈری اسکول، دربگام میں پروگرام منعقد (ETV Bharat)

پروگرام کا انعقاد بی ڈی او شادی مرگ نے ای سی آئی کی ہدایت پر ہائر سیکنڈری اسکول دربگام میں کیا تھا۔ اس بیداری پروگرام کے دوران بی ڈی او شادی مرگ کے ساتھ بی ایل اوز، وی ایل ڈبلیوز اور دیگر متعلقہ محکمہ موجود تھے۔ بی ڈی او شادی مرگ، توقیر احمد، نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ تمام اہل نوجوانوں کو ووٹر لسٹ میں رجسٹر کرنے کے لیے محکمہ پوری طرح سے تیار ہے جس کے لیے دفتر بلاک شادی مرگ میں گھر گھر بیداری کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’اس پروگرام کا اصل مقصد جمہوریت کو مضبوط کرنا اور نوجوانوں کو اس جمہوریت کا حصہ بنانا ہے۔‘‘ یاد ہرے کہ جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر انتظامیہ بھی اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جموں کشمیر اسمبلی انتخابات، ووٹر لسٹ 20اگست تک مکمل کرنے کی ہدایت - JK Assembly Election

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.