پلوامہ: وادی کی سب سے بڑی انڈسٹریل اسٹیٹ کے یونٹ ہولڈرز کے لیے ہفتے کے روز سڈکو انڈسٹریل ایسوسی ایشن لاسی پورہ اور افکو ٹوکیو انشورنس کمپنی کی جانب سے میٹنگ ہال سڈکو آفس لاسی پورہ پلوامہ میں ایک انشورنس بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ انشورنس کے بارے میں آگاہی پروگرام کے انعقاد کا بنیادی مقصد بیمہ کی مختلف اقسام کے بارے میں یونٹ ہولڈروں کو جانکاری فراہم کرنا ہے،جس سے ایک یونٹ ہولڈر فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ پروگرام میں یونٹ ہولڈروں کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی۔
آگاہی پروگرام کے بعد سوال جواب کا سیشن ہوا، جس دوران یونٹ ہولڈرز نے انشورنس پالیسیوں کی مختلف اقسام اور انشورنس پالیسیوں کی ادائیگی کے دوران انہیں درپیش مشکلات کے بارے میں سوالات پوچھے۔ یونٹ ہولڈرز نے سڈکو انڈسٹریل ایسوسی ایشن لاسی پورہ پلوامہ کا بیمہ کے بارے میں آگاہی پروگرام منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ دور جدید میں انشورینس یونٹ ہولڈر کے لیے بیت ضروری ہے۔
مزید پڑھیں: افکو ٹوکیو ہیلتھ انشورنس، اسٹیٹ ہیلتھ ایجنسی ہائی کورٹ کا رخ کرے گی
واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت افکو ٹوکیو ہیلتھ انشورنس کمپنی نے قبل از وقت معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے خلاف اسٹیٹ ہیلتھ ایجنسی ہائی کورٹ کی ڈویژن بنچ سے رجوع کرے گی۔