ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اونتی پورہ میں پولیس کی جانب سے منشیات مخالف ریلی کا انعقاد - Anti Drug Raily In Pulwama - ANTI DRUG RAILY IN PULWAMA

Anti Drug Raily ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں پولیس کی جانب سے منشیات کے استعمال کے خلاف ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ پولیس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ضلع کو منشیات کی لنعت سے نجات دلانے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے۔

اونتی پورہ میں پولیس کی جانب سے  منشیات مخالف ریلی کا انعقاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 30, 2024, 4:28 PM IST

اونتی پورہ میں پولیس کی جانب سے منشیات مخالف ریلی کا انعقاد

اونتی پورہ: منشیات کے استعمال کے خلاف ریلی میں ایس ڈی پی او اونتی پورہ ممتاز علی بھٹی، تحصیلدار اونتی پورہ شکیل احمد طلباء، ہائر اسکول اسکول ریشی پورہ کے طلباء و طالبات، تدریسی و غیر تدریسی عاملہ، پولیس اہلکاروں اور سیول سوسائٹی کے لوگ شامل تھے۔ ریلی میں شامل طلباء و طالبات اپنے اپنے ہاتھوں میں نشہ مکت بینر اٹھائے منشیات کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔

یہ ریلی ہائی اسکول سے شروع ہوکر مختلف علاقوں سے گزرتے ہوئے گاؤں میں اختتام پزیر ہوئی۔ ریلی میں شامل لوگوں کا کہنا تھا کہ بتایا کہ منشیات فرشوں کے کے خلاف کارروائی وقت کا تقاضہ ہے اور ہمیں اس لعنت کو پھیلانے والے افراد کا سماجی بائیکاٹ کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر نوجوانوں خاص طور پر اسکول و کالج کے طلبا و طالبات کو منشیات کے مضر اثرات سے قبل از وقت ہی آگاہ کیا جائے تو امید ہے کہ مستقبل میں وہ اس لعنت سے بچ پائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Tral Anti Drugs rally : ترال، کارمولہ میں منشیات مخالف ریلی کا اہتمام

میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایس ڈی پی او ممتاز علی بھٹی نے بتایا کہ یہ علاقہ کبھی منشیات کے لیے جانا جاتا تھا لیکن اب عوام کے تعاون سے اسے ختم کرنے میں مدد مل رہی ہے۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ خشخاش کی پیدوار نہ کریں۔ اس کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.