ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اننت ناگ میں عوامی اتحاد پارٹی نے ریلی منعقد کی - Awami Ittehad Party rally - AWAMI ITTEHAD PARTY RALLY

جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہے،جس میں عوامی اتحادی پارٹی پرجوش انداز میں نظر آرہی ہے۔ اننت ناگ میں آج عوامی اتحادی پارٹی نے ریلی نکالی۔

اننت ناگ میں عوامی اتحاد پارٹی نے ریلی منعقد کی
اننت ناگ میں عوامی اتحاد پارٹی نے ریلی منعقد کی (ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 13, 2024, 2:32 PM IST

جموں وکشمیر کے ضلع اننت ناگ میں عوامی اتحادی پارٹی کی جانب سے ایک عوامی جسلہ منعقد ہو رہا ہے ،جس میں پارٹی کے سرپرست انجینئر رشید شرکت کر رہے ہیں ،جبکہ لوگوں کی بڑی تعداد بھی اسپورٹس اسٹیڈیم میں منعقدہ جلسے میں موجود ہیں۔

عوامی اتحاد پارٹی(اے آئی پی) کے سرپرست انجینئر رشید کے بیٹے ابرار رشید نے کہا کہ جس طرح سے ان کی پارٹی کو شمالی کشمیر میں لوگوں کا تعاون مل رہا ہے امید ہے کہ انہیں جنوبی کشمیر میں بھی اسی طرح عوام کی حمایت حاصل ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ عوامی اتحاد پارٹی ایک عوامی پارٹی ہے اور اسے عوام کا بھرپور تعاون حاصل ہے ۔ابرار نے کہا کہ ان کے والد پانچ برس سے زائد جیل میں رہے اس کے باوجود بھی ان کے لہجے ،جذبات اور خیالات میں کمی نہیں آئی، انہوں نے کہا کہ وہ پورے جموں کشمیر میں اپنے منشور پر کاربند ہیں۔

مزید پڑھیں: مودی سرکار کو مسئلہ کشمیر پرامن طریقے سے حل کرنے پر مجبور کروں گا: انجینئر رشید - Engineer Rashid PC

اننت ناگ میں منعقدہ ایک عوامی جسلے کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے ابرار نے کہا کہ ان کی پارٹی پر جو سیاست دان مختلف طرح کے الزامات لگا رہے ہیں وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں،وہ لوگوں کو اصل سیاست سے دور رکھنے کی کوشش کرتے ہیں،کیونکہ انہوں نے ہمیشہ یہاں کے لوگوں کو پس پشت چھوڑ کر اپنا سیاسی ایجنڈہ چلایا ہے ،لیکن عوامی اتحاد پارٹی کرسی کی بھوکی نہیں ہے، یہ ایک عوامی تحریک ہے اور یہ تحریک جموں کشمیر کی ترقی خوشحالی اور امن کی بحالی کے لئے جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.