سرینگر: وادی کشمیر کے دو اضلاع میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری کی ہے۔ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ایک ترجمان نے کہا کہ وادی کشمیر کے کپوارہ اور گاندربل اضلاع میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بر فانی تودے گر آنے کا امکان ہے۔حکام نے لوگوں سے احتیاط برتنے کی تاکید کی ہے اور جن علاقوں میں برفانی تودے گر آنے کے خطرات رہتے ہیں وہاں جانے سے اجتناب کرنے کو کہا ہے۔
دریں اثنا محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں مزید برف باری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
مزید پڑھیں: سونہ مرگ کے ہنگ علاقے میں برفانی تودا گر آیا
یاد رہے کہ امسال گلمرگ میں کھیلو انڈیا ونٹر گیمز کے دوران کنگڈوری علاقہ میں برفانی تودا گر آنے سے ایک غیر ملکی سیاح ہلاک جبکہ 5 دیگر غیر ملکی اسکائیر اور ایک مقامی گائیڈ کو ریسکیو آپریشن کے دوران بچایا گیا تھا۔
واضح رہے کہ جموں وکشمیر ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر وقتاً فوقتاً برفانی تودے گرآنے کی وارننگ جاری کرتا ہے۔ اس دوران بالائی علاقوں میں رہنے والے لوگوں سے احتیاط برتنے کی ہدایت دی جاتی ہے اور انہیں ان علاقوں میں جانے سے احتیاط برتنے کی ہدایت دی جاتی ہے جہاں برفانی تودے گر آنے کے خطرات رہتے ہیں۔