ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گریز میں برفانی تودے سے بچاؤ کے لیے رضاکاروں کی تربیت - گریز نوجوانوں کو فوج کی ٹریننگ

Avalanche training to volenteers in Gurez ضلع بانڈی پورہ کے سرحدی علاقہ گریز میں فوج مقامی نوجوانوں کو برفانی تودے سے بچاؤ کے لیے ضروری تربیت فراہم کر رہی ہے تاکہ ہندامی صورتحال میں یہ نوجوان جان و مال کی حفاظت کر سکیں۔

گریز میں برفانی تودے سے بچاؤ کے لیے رضاکاروں کی تربیت

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 2, 2024, 5:37 PM IST

گریز میں برفانی تودے سے بچاؤ کے لیے رضاکاروں کی تربیت

بانڈی پورہ (جنوبی کشمیر) : وادی گریز میں ہر سال برف باری کے موسم میں برفانی تودے گر آنے کا خطرہ لاحق رہتا ہے، جو نہ صرف مقامی لوگوں بلکہ فوجی اہلکاروں کے لیے بھی خطرہ کا باعث بن سکتا ہے۔ اس خطرے سے نمٹنے کے لیے بھارتی فوج نے وادی گریز کے مختلف دیہات سے تعلق رکھنے والے 20 رضاکاروں کی ایک ٹیم کو برفانی تودے سے بچاؤ کی تربیت دی۔

یہ تربیت ضلع بانڈی پورہ کے داور، گریز میں منعقد کی جا رہی ہے اور اس میں رضاکاروں کو برفانی تودے کے خطرات کی نشاندہی، برفانی تودے سے بچنے کے طریقے، برفانی تودے میں پھنسے ہوئے لوگوں کی تلاش اور بچاؤ، ریسکیو کے لیے ضروری سازوسامان کے استعمال کی تربیت بھی دی جا رہی ہے۔ فوج کے مطابق اس تربیت کا مقصد رضاکاروں کو برفانی تودے سے بچاؤ کے لیے ضروری مہارتوں اور علم سے لیس کرنا ہے تاکہ وہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں بروقت اور موثر انداز میں مدد کر سکیں۔

تربیت پانے والے مقامی باشندوں نے بتایا کہ یہ تربیت وادی گریز کے لوگوں کے لیے انتہائی اہم ہے کیونکہ یہ انہیں برفانی تودے سے بچاؤ کے لیے تیار کرے گی۔ اس سے علاقے میں ہنگامی صورت حال میں جان و مال کے نقصان کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مستقبل میں بھی اس طرح کی تربیت جاری رکھنے کی امید کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: برفباری: 8 اضلاع میں برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری

قبل ازیں، فوج نے اس سال وادی گریز میں برفانی تودے سے بچاؤ کے لیے مہم بھی چلائی، اس کے علاوہ فوج نے مقامی لوگوں کے لیے برفانی تودے سے بچاؤ کے بارے میں آگاہی پروگرامز بھی منعقد کیے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.