ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سونہ مرگ سربل میں برفانی تودا گرآیا - برفانی تودا

sonmarg avalanche حکام نے بتایا کہ جمعرات کو گاندربل ضلع کے سونہ مرگ سربل علاقے میں برفانی تودہ گر آیا۔ تاہم اس حادثہ میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔

avalanche-hits-sarbal-sonamarg-no-loss-of-life-reported
سونہ مرگ سربل میں برفانی تودا گرآیا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 8, 2024, 5:31 PM IST

سونہ مرگ سربل میں برفانی تودا گرآیا

گاندربل( جموں و کشمیر): وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں جمعرات کے روز سربل سونمرگ علاقہ میں برفانی تودہ گر آیا، تاہم اس واقعے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آج سربل کے قریب برفانی تودہ گر آیا۔برفانی تودہ زوجیلا ٹنل کے ورک شاب کے قریب آیا ہے، تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

میگا ٹنل کے ایک آفیسر نے کہا کہ کمپنی پہلے سے ہی متحرک ہے، تاکہ کسی کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی میں کام کرنے والے ملازمین کو پہلے سے ہی محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: گلمرگ میں برفانی تودے میں دبنے والے دو سیاحوں کو زندہ بچا لیا گیا

واضح رہے کہ سیاحتی مقام گلمرگ کے افروٹ چوٹی پر پیر کے روز ایک برفانی تودا گر آیا، جس کے نتیجے میں وہاں سیکنگ کرنے والے دو سیاح برف کے نیچے دب گئے۔ ریسکو ٹیم نے فوراً آپریشن چلا کے دنوں کو زندہ باہر نکالا ہے۔

بتادیں کہ جموں وکشمیر ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (جے کے ڈی ایم اے) نے 5 فروری کو خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر جموں وکشمیر کے 8 اضلاع میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری کی تھی۔ حکام نے لوگوں سے احتیاط برتنے کی تاکید کی ہے اور جن علاقوں میں برفانی تودے گر آنے کے خطرات رہتے ہیں وہاں جانے سے اجتناب کرنے کو کہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.