ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گلمرگ میں برفانی تودا گر آنے سے روسی اسکائیر ہلاک، 6 دیگر کو بچایا گیا - Khelo india winter games

Avalanche in Gulmarg گلمرگ کے کھلن مرگ میں جمعرات کو بھاری بھر کم برفانی تودا گر آنے سے ایک غیر ملکی اسکائیر ہلاک، جبکہ پانچ غیر ملکی اسکائیر اور ایک مقامی گائیڈ کو بچایا گیا۔

avalanche in Gulmarg
گلمرگ میں برفانی طوفان
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 22, 2024, 2:02 PM IST

Updated : Feb 22, 2024, 6:08 PM IST

گلمرگ میں برفانی تودا گرآیا،ایک غیر ملکی سکئیر ہلاک، ریسکیو آپریشن جاری

بارہمولہ (جموں و کشمیر): گلمرگ کے کنگڈوری علاقہ میں جمرات کے روز ایک برفانی تودا گر آیا۔برفانی تودے کی زد میں متعدد غیر ملکی اسکائیر آئے تھے۔ اس دوران مقامی اسکائیر اور پولیس نے ریسکو آپریشن چلایا ہے۔ریسکیو آپریشن کے دوران ایک غیر ملکی سکائیر کی لاش برآمد ہوئی، اس کے علاوہ 5 غیر ملکی اسکائیر کو بچایا گیا۔ دریں اثنا واقعے کے فوراً بعد وسیع پیمانے پر بچاؤ کارروائیاں شروع کی گئی ہیں اور چاپرس کو بھی کام پر لگا دیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ روسی اسکائیرز کی ٹیم گلمرگ کے کھلن مرگ علاقہ میں ایک برفانی تودے کی زد میں آگئی۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران ایک اسکائیر کی موت ہوگئی ہے، جبکہ پانچ اسکائیر اور ایک مقامی گائیڈ کو بچا کر ہستال لے جایا گیا۔

Avalanche in Gulmarg

اس حوالے سے سُنو اسکی ریسکو ٹیم کے منظور احمد نے بتایا کہ ایک مقامی گائیڈ نے انہیں بتایا کہ کھلن مرگ میں سائز 3 کا برفانی تودا گر آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقامی گائیڈ نے بتایا کہ اس برفانی تودے میں ایک اسکائیر کی موت واقع ہوئی، جبکہ 4 - 5 لوگوں کو ریسکیو ٹیم کو زندہ نکالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس اسکائیر کی موت واقع ہوئی وہ ایک غیر ملکی ہے۔انہوں نے کہا کہ علاقہ میں ریسکیو ٹیم کی جانب سے سرچ آپریشن جاری ہے۔

وہیں جموں وکشمیر سپورٹس کونسل کا کہنا ہے کہ گلمرگ میں کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں میں حصہ لے رہے تمام کھلاڑی محفوظ ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تمام احتیاطی اقدام کئے گئے ہیں۔

کونسل کا یہ بیان گلمرگ میں جمعرات کی دوپہر کو ایک بھاری بھر کم برفانی تودا گر آنے کے پیش نظر سامنے آیا ہے۔کونسل نے 'ایکس' پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ آج دوپہر کو گلمرگ کے کھلن مرگ علاقے میں گر آنے والے برفانی تودے سے کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں میں اسکائی اور سنوبورڈ میں حصہ لینے والے کھلاڑی متاثر نہیں ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام ضروری احتیاطی اقدام کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: گلمرگ کھیلو انڈیا: کھلاڑی جوش و جذبے سے لبریز

واضح رہے کہ گزشتہ روز گلمرگ میں کھیلو انڈیا ونٹر گیمز کا چوتھا ایڈیشن شروع ہوا ہے۔ اس کھیل ایونٹ میں ملک کے مخلتف ریاستوں اور یو ٹی سے تقریباً 400 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں ۔ وہیں کھیل مقابلوں کو خوش اسلوبی سے منعقد کرانے کے لیے جموں و کشمیر انتظامیہ و جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل نے خاطر خواں انتظامات کیے ہیں۔

Last Updated : Feb 22, 2024, 6:08 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.