ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اسمبلی الیکشن کی تاریخ کا اعلان حکومت ہند کے ہاتھ میں: فاروق عبداللہ - Farooq on Assembly Polls - FAROOQ ON ASSEMBLY POLLS

اسمبلی انتخابات کے حوالہ سے جہاں ای سی آئی کی ٹیم جموں کشمیر کے دورے پر ہیں وہیں فاروق عبداللہ نے اسمبلی الیکشن میں کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ اتحاد کو یکسر مسترد کر دیا۔

فاروق عبداللہ
ڈاکٹر فاروق عبداللہ (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 8, 2024, 8:17 PM IST

فاروق عبداللہ (ETV Bharat)

سرینگر: ’’جموں کشمیر میں اسمبلی الیکشن کے انعقاد کی تاریخ مقرر کرنا حکومت ہند کے ہاتھ میں ہے۔ سب کچھ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کے ہاتھوں میں ہیں۔‘‘ ان باتوں کا اظہار الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کے دورہ جموں کشمیر کے پس منظر میں، نیشنل کانفرنس (این سی) کے صدر اور جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بدھ کو سرینگر میں میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔

فاروق عبداللہ نے کہا: ’’ای سی آئی کی ٹیم سبھی پارٹیز اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت اور میٹنگ کے بعد رپورٹ حکومت ہند کو پیش کرے گی اور حکومت ہند ہی اصل تاریخ کا اعلان کرے گی، کیونکہ سب کچھ ان ہی کے ہاتھوں میں ہیں۔‘‘ اسمبلی الیکشن میں بھی لوک سبھا انتخابات کی طرح الائنس کو یکسر مسترد کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ ان کی پارٹی (این سی) کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ الائنس نہیں کرے گی بلکہ اپنے دم پر انتخابات لڑے گی۔

یاد رہے کہ لوک سبھا انتخابات میں NC نے ’’انڈیا بلاک‘‘ کے ساتھ اتحاد کر کے جموں کی دو نشستوں پر کانگریس کو سپورٹ کیا تھا، تاہم دونوں سیٹوں پر کانگریس کو ہار کا سامنا کرنا پڑ تھا۔ جبکہ وادی کشمیر کی تینوں نشستوں پر این سی نے ’انڈیا بلاک‘ خاص کر کانگریس کے اتحاد سے الیکشن میں شرکت کی اور سرینگر، اننت ناگ - راجوری پر کامیابی حاصل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کو بنگلہ دیش کے بحران کی احتیاط سے نگرانی کرنی چاہیے: فاروق عبداللہ - Farooq Abdullah on Bangladesh

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.