گاندربل (جموں کشمیر) : وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں ’’کھیر بھوانی میلہ‘‘ کے سلسلہ میں تولہ مولہ مندر میں تیاریاں زوروں سے جاری ہیں۔ انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ میلے سے قبل ہی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی جائیں گی۔ مندر کے صحن کے علاوہ آس پاس کے بازاروں کو بھی دلہن کی طرح سجایا رہا ہے، جبکہ یہاں آنے والے شردھالوؤں کے لیے لنگر کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔
اس میلہ میں مقامی کشمیری مسلمان آنے والے کشمیری مہاجر پنڈتوں کا صدیوں سے استقبال کرتے آ رہے ہیں اور امسال بھی اس روایت کو قائم و دائم رہنے کی غرض سے مقامی مسلمان میلہ کے لیے کیے جا رہے انتظامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ مقامی باشندوں نے بتایا کہ مندر میں جگہ کی کمی صورت میں شردھال مسلم گھروں میں بھی ٹھہر سکتے ہیں جس کے لیے مقامی مسلم آبادی ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے۔
ادھر، دھرما ٹرسٹ کے مینیجر نے بتایا کہ میلہ کھیر بھوانی امسال 12جون سے شروع ہوگی جبکہ 10جون تک ہی سبھی انتظامات مکمل کر لئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں گزشتہ برس کے مقابلے میں امسال زیادہ شردھالوؤں کی آمد کی توقع ہے جس کے لئے ٹرسٹ کی جانب سے تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ وہیں سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Kheer Bhawani Mela کھیر بھوانی میلے کے پیش نظر گاندربل میں ایڈوائزری جاری