ETV Bharat / jammu-and-kashmir

فوجی گاڑی حادثہ کی شکار، ایک اہلکار ہلاک - Armyman killed in road accident - ARMYMAN KILLED IN ROAD ACCIDENT

Army vechile met with accident at Batagund Verinag: ضلع اننت ناگ میں ایک فوجی گاڑی حادثہ کا شکار ہو گئی جس میں زخمی ہوئے اہلکاروں کو نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا۔

اننت ناگ
فوجی گاڑی حادثہ کی شکار (تصویر: ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 4, 2024, 7:45 PM IST

اننت ناگ (جموں کشمیر): جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ایک فوجی گاڑی حادثہ کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار کی موت واقع ہو گئی جبکہ گاڑی میں سوار متعدد اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ حادثہ ضلع کے ویری ناگ علاقے میں ہفتہ کی سہ پہر کو پیش آیا۔ ابتدائی جانکاری کے مطابق فوج کی ایک گشتی پارٹی میں شامل ایک گاڑی اچانک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گئی اور سڑک پھسل کر ایک نزدیکی باغ میں پلٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار سبھی فوجی اہلکار زخمی ہو گئے۔

زخمی فوجی اہلکاروں کو فوری طور پر ماڈل اسپتال ڈورو پہنچایا گیا جہاں پر گرپریت سنگھ نامی ایک فوجی اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ جبکہ دیگر زخمیوں کی ابتدائی مرہم پٹی کے بعد انہیں گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) و اسپتال اننت ناگ منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج و معالجہ کیا جا رہا ہے۔ ادھر، جموں کشمیر پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی جموں کشمیر کے متعدد علاقوں میں اس طرح کے ٹریفک حادثات میں فوجی اہلکاروں کی موت واقع ہوئی ہے۔ جموں و کشمیر میں سب سے زیادہ ٹریفک حادثات سرینگر جموں شاہراہ پر ضلع رام بن کے علاقے میں پیش آتے ہیں۔ جبکہ ڈوڈہ - کشتواڑ شاہراہ پر بھی متعدد حادثات رونما ہوتے ہیں جن میں انسانی جانوں کا زیاں ہوتا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فوج کا سڑک حادثے میں جان بحق ہونے والے فوجی جوانوں کو خراج پیش

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.