بانڈی پورہ: ضلع بانڈی پورہ میں ہندوستانی فوج کی جانب سے سرحد سے متصل گاوں میں طلباو طالبات کے لئے تربیتی کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ اس کیمپ کے انعقاد کا مقصد طلبا و طالبات کو کسی بھی ایمرجنسی کی حالت میں خود کی اور دوسروں کی جان بچانے کی ٹریننگ دینا تھا۔
شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کی گریز وادی میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ ایک دور افتادہ سرحدی گاؤں میں ہفتے کے روز طلباء و طالبات کو بااختیار بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ہندوستانی فوج کے ڈاکٹروں نے طلباء کے لیے سی پی آر اور بی ایل ایس ٹریننگ سیشنز کا انعقاد کیا۔نوجوانوں کو ایمرجنسی جیسی صورتحال سے نمٹنے کے متعلق اہم معلومات فراہم کی گئی۔
یہ پروگرام گریز سیکٹر میں لائن آف کنٹرول ایل او سی کے ساتھ گریز کے آخری گاؤں گورنمنٹ ہائی اسکول تربل میں منعقد کیا گیا جس میں طلباء و طالبات کو اہم مہارتوں سے آراستہ کیا گیا جو ہنگامی حالات میں جان بچانے والی ہو سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بارہمولہ میں این سی سی تربیتی کیمپ کا انعقاد - Annual Training Camp
یہ اقدام طلباء طا لبات کو ایسی اہم مہارتوں سے آراستہ کرتا ہے جو ہنگامی حالات میں جان بچانے والی ہو سکتی ہیں۔طلباء و طالبات نے دور دراز علاقوں میں ایسے پروگرام منعقد کرنے پر فوج کا شکریہ ادا کیا۔