ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اننت ناگ میں ایک فوجی جوان کا اغوا، عسکریت پسندوں کے خلاف بڑے پیمانہ پر تلاشی کاروائی شروع - Army man abducted by militants - ARMY MAN ABDUCTED BY MILITANTS

جموں و کشمیر کے اننت ناگ میں عسکریت پسندوں نے فوج کے دو جوانوں کا اغوا کرلیا تاہم ایک جوان فرار ہونے میں کامیاب رہا۔

اننت ناگ میں ایک فوجی جوان کا اغوا، عسکریت پسندوں کے خلاف بڑے پیمانہ پر تلاشی کاروائی شروع
اننت ناگ میں ایک فوجی جوان کا اغوا، عسکریت پسندوں کے خلاف بڑے پیمانہ پر تلاشی کاروائی شروع (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 9, 2024, 9:47 AM IST

اننت ناگ : جموں و کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے جنگلاتی علاقہ میں عسکریت پسندوں نے فوج کے دو جوانوں کا اغوا کرلیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق فوج کے دو جوانوں کو 8 اکتوبر 2024 کو اننت ناگ ضلع کے شیخ پور چترگل جنگلاتی علاقے سے عسکریت پسندوں نے اغوا کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق ایک فوجی جوان ان کے چنگل سے فرار ہونے میں کامیاب رہا تاہم وہ اس دوران زخمی ہوگیا۔ سیکوریٹی فورسز نے مغویہ فوجی جوان کی تلاش اور بازیابی کے لیے بڑے پیمانہ پر آپریشن شروع کیا ہے۔ پولیس علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اننت ناگ میں ایک ٹیریٹوریل آرمی (ٹی اے) کے سپاہی کو مبینہ طور پر عسکریت پسندوں نے اغوا کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جنگلاتی علاقے سے ٹی اے کے دو فوجیوں کو اغوا کیا تھا، تاہم ان میں سے ایک جوان عسکریت پسندں کے چنگل سے نکلنے میں کامیاب رہا۔

یہ بھی پڑھیں: جموں: پونچھ اور گھروٹا میں ہتھار اور دھماکہ خیز مواد برآمد - weapons seized in JK

ذرائع نے بتایا کہ اغوا شدہ ٹی اے جوان کی شناخت ہلال احمد بھٹ 162 یونٹ ساکنہ اننت ناگ ضلع کے مکدم پورہ نوگام کے طور پر کی گئی ہے جبکہ واپس آنے والے فوجی کی شناخت فیاض احمد شیخ کے طور پر کی گئی ہے۔ فیاض احمد کو فوری طور پر 92 بیس اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.