ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پونچھ میں فوج نے ایل او سی کے نزدیک ایک بارودی سرنگ کو تباہ کر دیا - باردوی سرنگ

Mine Destroyed In LOC سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فوج نے پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں ایل او سی کے نزدیک ایک زنگ آلودہ بارودی سرنگ کو برآمد کرکے بغیر کوئی نقصان پہنچائے اسے تباہ کر دیا۔

army-destroyed-rusted-mine-in-loc-poonch
پونچھ میں فوج نے ایل او سی کے نزدیک ایک بارودی سرنگ کو تباہ کر دیا
author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 23, 2024, 3:42 PM IST

جموں: فوج نے جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نزدیک ایک زنگ آلود باردودی سرنگ کو تباہ کر دیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فوج نے پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں ایل او سی کے نزدیک ایک بارودی سرنگ کو برآمد کیا۔انہوں نے کہا کہ اس کے ماہرین کو طلب کیا گیا، جنہوں نے اس زنگ آلود بارودی سرنگ کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے تباہ کر دیا۔

مزید پڑھیں: کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک ڈرون سے گرایا گیا دھماکہ خیز مواد بر آمد

واضح رہے کہ گزشتہ روز بی ایس ایف نے تلاشی آپریشن کے دوران ضلع کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک ڈرون سے گرایا گیا دھماکہ خیز مواد برآمد کیا تھا۔ فوجی ذرائع نے بتایا کہ یہ آئی ای ڈی ایک تلاشی آپریشن کے دوران بر آمد کی گئی جس کو صبح کے وقت پاکستانی ڈورن کی نقل و حمل دیکھنے کے بعد لانچ کیا گیا تھا۔

بتادیں کہ بارودی سرنگ کے دھماکوں نے گزشتہ چند دہائیوں کے دوران جموں اور کشمیر میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور عام شہریوں کی جانیں لی ہیں, وہیں ہزاروں لوگ ان دھماکوں کے بعد معذوری کی زندگی گزار رہے ہے۔

ایک اندازے کے مطابق پاکستان نے جموں و کشمیر کے سرحوں پر 1965 اور 1971 کی جنگوں میں ہزاروں بارودی سرنگیں بچھائی تھیں،اگرچہ یہ جنگیں ختم ہو چکی ہیں تاہم یہ بارودی سرنگیں آج بھی زمین کے نیچے دبے ہوئے ہیں اور جب بھی ان سرنگوں پر کوئی قدم رکھتا ہے تو یا تو وہ عمر بھر کیلئے معذور ہو جاتا ہے یا موت کی آغوش میں چلا جاتا ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 8 دسمبر 2005 کو ہر سال 4 اپریل کو سرنگوں سے متعلق آگاہی کا عالمی دن منانے کا اعلان کیا۔

(یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.