جموں: جموں خطہ میں بڑھتی ہوئی عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں کے پیش نظر مقامی انتظامیہ اور سکیورٹی ایجنسیوں نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ تمام آرمی اور کیندریہ ودیالیہ اسکول 27 جولائی تک بند رہیں گے اور بچوں کی تعلیم آن لائن میڈیم سے ہوگی۔ اس فیصلے کا مقصد بچوں، اساتذہ اور اسکول کے عملے کو ممکنہ خطرات سے محفوظ رکھنا ہے۔
انتظامیہ نے جموں پٹھان کوٹ نیشنل ہائی وے کے ساتھ واقع تمام اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جن میں آرمی اسکول سانبہ، کیندریہ ودیالیہ سانبا، آرمی اسکول رتنوچک، آرمی اسکول کالوچک شامل ہیں۔
آرمی اور کیندریہ ودیالیہ اسکولوں کی بندش کا یہ فیصلہ عارضی ہے اور حالات معمول پر آتے ہی اسکول دوبارہ کھول دیے جائیں گے۔ اس وقت انتظامیہ اور سکیورٹی ادارے بچوں کی حفاظت کو ترجیح دیتے ہوئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ تاہم سرکاری سطح پر اس خبر کی تصدیق نہیں ہو پائی ہیں۔ ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے اس ضمن میں دفاعی ترجمان جموں سے رابطہ کیا تو انہوں نے اس ضمن میں بات کرنے سے انکار کر دیا۔
واضح رہے کہ حالیہ عرصہ میں جموں خطہ میں عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں میں کافی حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اور سکیوریٹی فورسیز کے ساتھ ساتھ مقامی متعلقہ انتظامیہ حفاظتی اقدامات کے تحت احتیاط کے کسی بھی طرح کے اقدامات کو قطعیت دے رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: