جموں: جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع کے سرنکوٹ علاقے میں سکیورٹی فورسز نے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرکے ضبط کیا۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ جمعے کے روز پولیس اور فوج نے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران سرنکوٹ کے سنگلا خونی نالہ کے نزدیک کمین گاہ سے ایک موٹار ، تین موٹار شیل، ایک پستول اور پانچ پستول گولیوں کے راؤنڈ برآمد کئے۔انہوں نے بتایا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔
مزید پڑھیں: کپواڑہ میں بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد
واضح رہے کہ بدھ کے روز سکیورٹی فورسز نے کپواڑہ میں ایک مشترکہ آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا ہے۔
ضبط کیے گئے اسلحہ میں نو یو بی جی ایل ، چار آئی ای ڈی ریسیور، 30 ڈٹونیٹر، 130 اے کے گولیوں کے راؤنڈ، ایک میگزین، سنائپر رائفل، سات سنائپر راؤنڈ، نو ایم ایم پستول کے چار میگزین برآمد کئے گئے۔
(یو این آئی مشمولات کے ساتھ)