ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کپواڑہ میں بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد - ملیٹینٹ مخالف آپریشن

arms recovered In Kupwara سکیورٹی فورسز نے سرحدی ضلع کپواڑہ کے چرا منجی ماگام گاؤں میں بدھ کے روز ملیٹینٹ مخالف آپریشن کے دوران بھارت مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کیا ہے۔

arms-and-ammno-recovered-in-kupwara
کپواڑہ میں بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 1, 2024, 10:56 PM IST

کپواڑہ میں بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد

کپواڑہ: شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں بدھ کے روز سکیورٹی فورسز نے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا ہے۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سکیورٹی فورسز نے کپواڑہ کے چرا منجی ماگام گاؤں میں ملیٹینٹ مخالف آپریشن شروع کیا۔

انہوں نے بتایا کہ تلاشی کارروائی کے دوران نو یو بی جی ایل ، چار آئی ای ڈی ریسیور، 30 ڈٹونیٹر، 130 اے کے گولیوں کے راؤنڈ، ایک میگزین، سنائپر رائفل، سات سنائپر راؤنڈ، نو ایم ایم پستول کے چار میگزین برآمد کئے گئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ملک دشمن عناصر کے ایک منصوبے کو ناکام بنایا گیا ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

مزید پڑھیں: اکھنور میں ڈرون سے گرایا گیا اسلحہ وگولہ بارود ضبط:پولیس

واضح رہے کہ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے بونیار علاقے میں سکیورٹی فورسز نے جنوری ماہ میں دو ہائی برڈ عسکریت پسندوں کے قبضے سے گولہ بارود برآمد کیا گیا تھا۔ بتادیں کہ گزشتہ برس کپواڑہ کے مچھل گاؤں میں ایک مشترکہ آپریشن میں بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود و دیگر مجرمانہ مواد برآمد کیا تھا۔ فوج کے مطابق سرحد پار سے اس اسلحہ و بارود کو لایا گیا تھا ،تاکہ یہاں امن و امان میں رخنہ ڈالا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.