ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اپنی پارٹی نے کشمیر کی دو سیٹیوں کے لیے امیدوارواں کا اعلان کیا - apni party Candidate list - APNI PARTY CANDIDATE LIST

Apni Party Candidate List: جموں و کشمیر اپنی پارٹی نے اننت ناگ-راجوری اور سرینگر کے حلقوں کے لیے اپنے دو امیدوار کا اعلان کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ کانگریس اور این سی کشمیر کی تینوں سیٹوں پر مشترکہ سے لڑے گی، جب کہ پی ڈی پی ان سیٹوں میں علیٰحدہ سے انتخابات لڑیں گی۔

apni-party-announces-candidates-for-two-lok-sabha-seats-of-kashmir
اپنی پارٹی نے کشمیر کی دو سیٹیوں کیلئے امیدوارواں کا اعلان کیا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 4, 2024, 4:35 PM IST

اپنی پارٹی نے کشمیر کی دو سیٹیوں کیلئے امیدوارواں کا اعلان کیا

سرینگر: اپنی پارٹی نے پارلیمانی انتخابات کے لئے آج کشمیر کی تین نشتوں پر امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی نے سرینگر پارلیمانی حلقے سے اشرف میر جبکہ اننت ناگ راجوری حلقے سے ظفر منہاس کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرینگر میں پارٹی دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپنی پارٹی کے پارلیمانی بوڈ کے چیئرمین محمد دلاور میر نے پارٹی امیدواروں کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ پارلیمانی بوڈ نے فیصلہ کیا پارٹی اننت ناگ-راجوری نششت سے ظفر منہاس امیدوار ہوں گے، جبکہ سرینگر سے اشرف میر پارٹی کے امیدوار نامزد ہوں گے۔

غور طلب ہے کہ نیشنل کانفرنس اور کانگرس نے پانچوں سیٹوں پر الائنس کے تحت انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میاں الطاف اننت ناگ راجوری حلقے سے الائنس کے امیدوار ہوں گے، جبکہ جموں کی دو سیٹوں پر کانگرس نے رمن بھلہ اور لال سنگھ کو میدان میں اتارا ہے۔ وہی بی جے پی نے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ اور رکن پارلیمانی جگل کشور شرما کو تیسری بار مینڈیٹ دیا ہے۔

مزید پڑھیں: کانگریس کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے امیدواروں کی حمایت کرے گی:عمر عبداللہ
پی ڈی پی کشمیر کی تینوں سیٹوں پر علیحدہ انتخابات لڑ رہی ہے تاہم اس جماعت نے اب تک امیدواروں کا اعلان نہیں کیا ہے۔ وہی نیشنل کانفرنس نے بھی سرینگر اور بارہمولہ کی سیٹوں پر اپنے امیدوار نامزد نہیں کئے ہیں۔سابق کانگرس وزیر و ڈیموکریٹک پراگریسو آزاد پارٹی کے بانی غلام نبی آزاد اننت ناگ راجوری حلقے سے انتخابات لڑیں گے جبکہ پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد لون بارہمولہ-کپواڑہ نشست سے انتخابات لڑیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.