ETV Bharat / jammu-and-kashmir

تمباکو نوشی کے خلاف مہم جاری رہے گی: مشن ڈائریکٹر - Anti smoking campaign

Anti-smoking campaign to continue سرینگر میں انسداد تمباکو نوشی کا عالمی دن منایا گیا۔ اس موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضیا خان نے کہا کہ تمباکو نوشی کے خلاف جاری مہم کو شدت کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 1, 2024, 10:25 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
تمباکو نوشی کے خلاف مہم جاری رہے گی: مشن ڈائریکٹر (Etv Bharat)

سرینگر : ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی انسداد تمباکو نوشی کا عالمی دن منایا گیا ۔آج کے دن لوگوں کو تمباکو کے خطرات اور صحت پر پڑنے والے اس کے منفی اثرات سے آگاہ کیا جاتا ہے۔اس حوالے سے مختلف تقریبات کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔محکمہ صحت کی جانب آگہی کے طور جہاں سرینگر میں ایک دوڑ کا اہتمام کیا گیا وہیں ٹیگور سرینگر میں ایک خاص تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں تمباکو نوشی کے مضر اثرات سے متعلق جانکاری فراہم کی گئی جبکہ محکمہ صحت کی طرف سے تمباکو نوشی کی روکتھام کی خاطراٹھائے جارہے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

اس موقعے پپر مشن ڈائیریکٹر قومی صحت مشن ناظم ضیا خان نے کہا کہ محکمہ صحت کشمیر اور قومی صحت مشن آپسی تال میل کے ساتھ تمباکو نوشی کے خلاف مہم چلا رہے ہیں۔ایسے میں تمباکو کے استعمال کو روکنے تھام اور وادی کے تمام اسکولوں میں تمباکو سے پاک ماحول فراہم کرنے کے لے (TOFEI) کے تمام رہنما خطوط پر عمل پیرا رہنے کی ضرورت ہے۔ مشن ڈائریکٹر نے کہا کہ نوجوانوں خاص کر طلباء کو تمباکو نوشی کے استعمال سے روکا جا سکے اور استعمال کرنے والوں کو اس بدعت سے چھٹکارا پانےمیں مدد فراہم کی جا سکے۔

سگریٹ نوشی یا تمباکو نوشی کے خلاف جو وضع کردہ قوانین ہیں ان قوانین کو صحیح معنوں میں نافذ العمل کرنے کی ضرورت ہے۔ تعلیمی اداروں کے گردانواح میں دکانوں پر سگریٹ کی فروخت پر عائد پابندی کو موثر اندز میں عملانے کی ضرورت۔وہیں اجتماع اور انفرادی سطح پر بھی نوجوانوں کو مضر صحت تمباکو اور سگریٹ نوشی سے دور رکھنے کے لیے بھی کام کرنے کی بے حد ضرورت ہے۔ تمباکو نوشی کے عالمی دن کے لیے اس سال کا تھیم ہے "بچوں کو تمباکو کے استمعال سے دور رکھنا ہے۔ واضح رہے ہر سال 31 مئی کو انسداد تمباکو نوشی کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.