پلوامہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع کے پوچھل علاقے میں اینٹی کرپشن بیورو کی ٹیم نےایک رہائشی مکان پر چھاپہ ماری کو کارروائی انجام دیا۔چھاپہ ماری کارروائی سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔
اینٹی کرپشن بیورو جنوبی کشمیر کی جانب سے جموں و کشمیر پولیس اور سول انتظامیہ کے تعاون سے آج صبح ضلع پلوامہ کے علاقے پوچھل میں نصیر احمد اندرابی ولد محمد امین کے رہائشی مکان پر چھاپہ ماری کارروائی کو انجام دیا گیا۔ یہ چھاپہ ماری کارروائی اینٹی کرپشن بیورو جنوبی کشمیر کے دفتر میں درج ایک پرانے کیس کے سلسلے میں انجام دی گئی۔
نصیر احمد اندرابی دو سال قبل میونسپل کونسل شوپیان میں سکریٹری کے طور پر کام کر رہے تھے۔ ان کے سکریٹری کے دور میں اے سی بی میں ایک کیس درج ہوا تھا۔اس کی کیس کی تحقیقات جاری تھی ۔آج اس سلسلے میں پوچھل علاقے میں ان کے رہائشی مکانات پر چھاپہ ماری کارروائی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:منشیات کے خلاف جنگ: دو مہینوں کے دوران بارہمولہ میں 62 منشیات فروش گرفتار
یہ بات قابل ذکر ہے کہ مزکورہ شخص کو تین سال پہلے ایک کرپشن کیس میں معطل کیا گیا تھا۔اس وقت وہ شخص مونسپل کمیٹی شوپیان میں بحثیت سیکرٹری تعینات تھا۔