ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں سے 3281 یاتریوں کا ایک اور تازہ دستہ امرناتھ گپھا کے لیے روانہ - Amarnath Yatra 2024 - AMARNATH YATRA 2024

Fresh Batch of Amarnath Yatra 2024: پیر کے دن 3281 یاتریوں پر مشتمل مزید ایک قافلہ امرناتھ گپھا کے درشن کے لیے روانہ ہو گیا۔ یاترا کے پیش نظر یہاں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 29 جون کو امرناتھ یاترا کے آغاز کے بعد سے ابھی تک 3.70 لاکھ یاتری گپھا کے درشن کرچکے ہیں۔

Another fresh batch of 3281 pilgrims left for Amarnath Yatra from Jammu
جموں سے 3281 یاتریوں کا ایک اور تازہ دستہ امرناتھ یاترا کے لیے روانہ (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 22, 2024, 10:50 AM IST

اننت ناگ: امرناتھ یاترا سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان بالتل اور پہلگام کے جڑواں راستوں سے جاری ہے۔ پیر کی صبح 3281 یاتریوں پر مشتمل ایک اور تازہ دستہ امرناتھ یاترا کے لیے جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس سے امرناتھ مقدس گپھا کی طرف روانہ ہوا۔ گزشتہ روز پہنچنے والے یاتریوں کے 24ویں قافلے نے بالتال اور نُنون پہلگام کے بیس کیمپس سے جنوبی کشمیر کی ہمالیائی پہاڑیوں میں 3880 میٹر بلندی پر واقع گپھا کے درشن کے لیے آج علی الصبح اپنا سفر شروع کیا۔

Another fresh batch of 3281 pilgrims left for Amarnath Yatra from Jammu
جموں سے 3281 یاتریوں کا ایک اور تازہ دستہ امرناتھ یاترا کے لیے روانہ (ETV Bharat Urdu)

یہ بھی پڑھیں:

جموں سے 4821 یاتریوں کا قافلہ امرناتھ گپھا کے لیے روانہ - Amarnath Yatra 2024

ایک عہدیدار نے بتایا کہ سخت ترین سکیورٹی انتظامات کے بیچ 25ویں دن 3281 یاتری 111 گاڑیوں میں جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس سے پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں تک پہنچنے کے لیے وادیٔ کشمیر میں امرناتھ مقدس گپھا کے درشن کے لیے روانہ ہوئے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 29 جون کو امرناتھ یاترا کے آغاز کے بعد سے اب تک 3.70 لاکھ سے زائد یاتریوں نے گپھا کا درشن کیا۔

پیر کی علی الصبح جموں سے وادی کی جانب روانہ ہونے والے یاتریوں میں 2375 مرد، 822 خواتین، 06 بچے، 62 سادھو اور 16 سادھوی شامل ہیں، جن میں بالتال ٹریک سے 1302 یاتری اور 1979 یاتری بالترتیب 44 اور 67 گاڑیوں میں سوار تھے۔ واضح رہے کہ 52 روز پر مشتمل امرناتھ یاترا 29 جون سے شروع ہوئی جو 19 اگست تک جاری رہے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.