ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں بھگوتی نگر سے 3,089 یاتریوں کا ایک اور تازہ دستہ امرناتھ یاترا کے لیے روانہ - Amarnath Yatra 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 25, 2024, 12:30 PM IST

Amarnath Yatra 2024: کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں سے 3,089 یاتریوں کا ایک اور تازہ جتھا امرناتھ یاترا کے لیے روانہ ہوا۔ جموں میں واقع بھگوتی نگر یاتری نواس سے یہ تازہ جتھا امرناتھ گپھا کی طرف روانہ ہوا۔

Another fresh batch of 3,089 pilgrims left for Amarnath Yatra from Jammu Bhagwati Nagar
جموں بھگوتی نگر سے 3,089 یاتریوں کا ایک اور تازہ دستہ امرناتھ یاترا کے لیے روانہ (ETV Bharat Urdu)

جموں: سخت ترین حفاظتی انتظامات کے درمیان امرناتھ یاترا بالتل اور پہلگام کے جڑواں راستوں سے برابر جاری ہے۔ جمعرات کی علی الصبح 3,089 یاتریوں پر مشتمل ایک اور تازہ جتھا امرناتھ یاترا کے لیے جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس سے امرناتھ غار کی طرف روانہ ہوا۔ گزشتہ روز پہنچنے والے یاتریوں کے 26ویں قافلے نے بالتال اور نُنون پہلگام کے بیس کیمپس سے جنوبی کشمیر کے ہمالیائی پہاڑیوں میں 3880 میٹر بلندی پر واقع گپھا کے درشن کے لیے آج علی الصبح اپنا سفر شروع کیا۔ وہیں منگل کے روز 12 ہزار سے زائد یاتریوں نے مقدس گپھا کے درشن کیے۔

جموں و کشمیر پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز کے ذریعہ فراہم کردہ اطلاع کے مطابق ایک عہدیدار نے بتایا کہ سخت ترین سکیورٹی انتظامات کے بیچ 28ویں روز 3,089 یاتری 103 گاڑیوں میں جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس سے پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں تک پہنچنے کے لیے وادیٔ کشمیر میں امرناتھ مقدس گپھا کے درشن کے لیے روانہ ہوئے۔ جمعرات کی علی الصبح جموں سے وادی کی جانب روانہ ہونے والے یاتریوں میں 2,247 مرد، 745 خواتین، دو ٹرانس جینڈر افراد، 73 سادھو اور 22 سادھویاں شامل ہیں۔ جن میں بالتال ٹریک سے 1,286 یاتری اور پہلگام کے راستہ سے 1,803 یاتری بالترتیب 43 اور 63 گاڑیوں میں سوار تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

جموں سے 2907 یاتریوں کا ایک اور تازہ دستہ امرناتھ یاترا کے لیے روانہ - Amarnath Yatra 2024

واضح رہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 29 جون کو امرناتھ یاترا کے آغاز کے بعد سے اب تک 4,26,613 سے زائد یاتریوں نے گپھا کے درشن کیے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بدھ کو 9,104 یاتریوں نے مقدس غار کی زیارت کی۔ یہ بھی یاد رہے کہ 52 روز پر مشتمل امرناتھ یاترا 29 جون سے شروع ہوئی جو 19 اگست تک جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

جموں سے 2484 یاتریوں کا ایک اور دستہ امرناتھ گپھا کے لیے روانہ - Amarnath Yatra 2024

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.