ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں سے امرناتھ یاترا کے لیے 1221 یاتریوں کا ایک اور دستہ روانہ ہوا - Amarnath Yatra 2024

Amarnath Yatra 2024: جموں سے 1221 امرناتھ یاتریوں کے ایک اور تازہ جتھے نے امرناتھ یاترا کے لیے رخت سفر باندھا۔ جموں میں واقع بھگوتی نگر یاتری نواس سے یہ تازہ جتھا امرناتھ گپھا کی جانب روانہ ہوا۔

Another fresh batch of 1221 pilgrims left for Amarnath Yatra from Jammu
جموں سے امرناتھ یاترا کے لیے 1221 یاتریوں کا ایک اور دستہ روانہ ہوا (ANI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 2, 2024, 9:34 AM IST

جموں: 29 جون کو شروع ہونے والی 52 روزہ طویل امرناتھ یاترا سخت ترین حفاظتی انتظامات کے درمیان بالتل اور پہلگام کے جڑواں راستوں سے جاری ہے۔ جمعہ کی علی الصبح 1221 یاتریوں پر مشتمل ایک اور تازہ دستہ امرناتھ یاترا کے لیے جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس سے امرناتھ گپھا کی طرف روانہ ہوا۔

Another fresh batch of 1221 pilgrims left for Amarnath Yatra from Jammu
جموں سے امرناتھ یاترا کے لیے 1221 یاتریوں کا ایک اور دستہ روانہ ہوا (ETV Bharat)
جمعرات کے روز پہنچنے والے یاتریوں کے 35ویں قافلے نے بالتال اور نُنون پہلگام کے بیس کیمپس سے جنوبی کشمیر کے ہمالیائی پہاڑیوں میں 3880 میٹر بلندی پر واقع گپھا کے درشن کے لیے آج علی الصبح اپنا سفر شروع کیا۔ وہیں گزشتہ روز پانچ ہزار سے زائد یاتریوں نے مقدس گپھا کا درشن کیا۔ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ سخت ترین سکیورٹی انتظامات کے درمیان 36ویں روز 1221 یاتری 54 گاڑیوں میں جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس سے پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں تک پہنچنے کے لیے وادیٔ کشمیر میں امرناتھ مقدس گپھا کے درشن کے لیے روانہ ہوئے۔
Another fresh batch of 1221 pilgrims left for Amarnath Yatra from Jammu
جموں سے امرناتھ یاترا کے لیے 1221 یاتریوں کا ایک اور دستہ روانہ ہوا (ANI)
جمعہ کی علی الصبح جموں سے وادی کی جانب روانہ ہونے والے یاتریوں میں 958 مرد، 322 خواتین، 32 سادھو 03 سادھوی اور 06 بچے شامل ہیں، جن میں بالتال ٹریک سے 395 یاتری اور پہلگام کے راستہ کے لیے 826 یاتری بالترتیب 21 اور 33 گاڑیوں میں سوار تھے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 29 جون کو امرناتھ یاترا کے آغاز کے بعد سے اب تک 4.80 لاکھ سے زائد یاتریوں نے گپھا کے درشن کیے۔ واضح رہے کہ 52 روز پر مشتمل امرناتھ یاترا 29 جون سے شروع ہوئی جو 19 اگست تک جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

جموں سے 1295 یاتریوں کا ایک اور تازہ جتھا امرناتھ یاترا کے لیے روانہ - Amarnath Yatra 2024

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.