ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اننت ناگ میں سلطان صاحب بدسگامی عرف سُلہ بب کا سالانہ عرس منایا گیا - Annual URS Of Sultan Sahab - ANNUAL URS OF SULTAN SAHAB

ضلع اننت ناگ کے بدسگام میں سلطان صاحب بدسگامی عرف سُلہ بب کا سالانہ عرس منایا گیا۔ ضلع اننت ناگ کے ساتھ ساتھ مختلف اضلاع کے عقیدت مندوں نے عرس مبارک میں شرکت کی۔

اننت ناگ میں سلطان صاحب بدسگامی عرف سُلہ بب کا سالانہ عرس منایا گیا
اننت ناگ میں سلطان صاحب بدسگامی عرف سُلہ بب کا سالانہ عرس منایا گیا (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 6, 2024, 2:37 PM IST

اننت ناگ میں سلطان صاحب بدسگامی عرف سُلہ بب کا سالانہ عرس منایا گیا (etv bharat)

اننت ناگ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں وکشمیرضلع اننت ناگ کے بدسگام علاقہ میں صوفی بزرگ سلطان صاحب بدسگامی عرف (سُلہ بب) کا سالانہ عرس بڑے عقیدت و جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا۔اس موقع پر وادی کے مختلف علاقوں سے عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد نے سلطان صاحب کے آستانہ پر حاضری دی۔

عرس کے دوران سلطان صاحب کے مُرید خاص پیر عبدالمجید کی جانب سے روایتی بھنڈار (لنگر)کا بھی اہتمام کیا گیا۔ لنگر کے لئے عقیدت مندوں کی بھیڑ امڈ پڑی۔

عرس سے قبل صوفی بزرگ سلطان صاحب کی یاد میں شب خوانی کی گئی اس دوران درود و ازکار اور خاص دعائیہ مجالس کا اہتمام کیا گیا اور سلطان صاحب کی دینی خدمات اور کمالات پر بھی روشنی ڈالی گئی ۔۔شب خوانی کی مجالس میں عقیدت مندوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔

مقامی انتظامیہ کی جانب سے عرس پاک کے تناظر میں عقیدت مندوں کے لئے بجلی ،پانی و دیگر ضروری سہولیات کی دستیابی کو قبل از وقت یقینی بنایا گیا تھا تاکہ دور دراز علاقوں سے آنے والے زائرین کو کسی بھی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

یہ بھی پڑھیں: پونچھ میں ڈوڈا پیرؒ کا عرس مبارک اختتام پذیر

سلطان صاحب بدسگامی ایک معروف صوفی بزرگ تھے۔34 برس قبل ان کا انتقال ہوا ۔ آج بھی مسلم و غیر مسلم بلا مذہب و ملت ان کے آستانہ پر حاضری دے کرآتے ہیں اور اپنے عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.