پلوامہ: ضلع پلوامہ میں حضرت رحمان صاحب قلندر کا سالانہ عرس نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا۔ سالانہ عرس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ رحمان صاحب قلندر کا سالانہ عرس ہر سال 14 فروری کو نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہیں۔جہاں عرس کے دن دینی مجالس کا اہتمام کیا جاتا، اس دوران اولیاء کرام کی تعلیمات پر روشنی ڈالی جاتی ہے اور ان کی تعلیمات پر عمل کرنے کی عوام کو تلقین کی جاتی ہے۔ اس موقع پر آستان عالیہ پر نعت مشاعرہ کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے، جس وادی بھر کے نامور نعت خواں حضرات نے حصہ لیا۔
اس حوالے سے ڈسٹرکٹ کلچرل سوسائٹی کے ایک ممبر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے یہاں پر نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد کیا تھا جس میں ضلع پلوامہ کے ساتھ ساتھ دیگر اضلاع سے آئے ہوئے شعرا نے نعتیہ کلام پیش کیا۔ احسان ویلفیئر ٹرسٹ پنگلگام کے ایک ممبر نے بتایا کہ ہم اس دن کی مناسبت سے یہاں پر نوجوانوں کے لئے ایک پروگرام کا انعقاد کرنے جارہے جس میں نوجوانوں کو منشیات کے مضر اثرات کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم حضرت رحمان صاحب قلندر کے آستانہ پر ہم ایک لائبریری بھی قائم کرنے جا رہے ہیں، جہاں پر نوجوانوں دینی معلومات حاصل کرسکیں گے۔ لائبریری میں اولیاء کرام سے متعلق کتابیں بھی رکھی جائیں گی۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
حضرت رحمان صاحب قلندر کا سالانہ عرس - حضرت رحمان صاحب قلندر
Annual Urs of Hazrat Rehman Sahib Qalandar ڈسٹرکٹ کلچرل سوسائٹی کے ایک ممبر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ عرس کے موقع پر نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد کیا تھا جس میں ضلع پلوامہ کے ساتھ ساتھ دیگر اضلاع سے آئے ہوئے شعرا نے نعتیہ کلام پیش کیا۔
Published : Feb 14, 2024, 5:45 PM IST
|Updated : Feb 14, 2024, 6:25 PM IST