ترال:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال میں سید علی ہمدانی رح کا سالانہ عرس کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر وادی کے مختلف اضلاع سے سینکروں عقیدتمندوں نے خانقاہ فیض پناہ ترال پر حاضری دی۔ساری شب خوانی میں علمائے کرام نے حضرت شاہ ہمدان رح کے مناقب بیان کیے۔
سالانہ عرس مبارک کے موقع پر آج تین مرتبہ تبرکات کی نشاندہی کی گئی۔ اس موقع پر درود سلام سے پوری فضا معطر ہوئی۔ انتظامیہ کی جانب سے عرس کے موقع پر مناسب انتظامات کیے گئے تھے ۔عقیدت مندوں کے لیے مفت لنگر کا بھی اہتمام کیا تھا جبکہ ترال ٹاؤن کو جانے کے لیے خصوصی روڈ میپ تشکیل دیا گیا تھا اس موقع پر عالمی امن کے لیے خصوصی دعاوں کا اہتمام بھی کیا گیا۔
عقیدت مندوں نے انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ عرس تقریبات کو لیکر معقول انتظامات کیے تھے
اس دوران زیارت حضرت شاہ ہمدان رح امیر آباد میں بھی تبرکات کی نشاندہی کی گئی
یہ بھی پڑھیں:ترال میں عرس شاہ ہمدان رح کے لیے لازمی انتظامات مکمل
میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے خانقاہ فیض پناہ کے امام مولوی عرفان نے بتایا کہ ہزاروں عقیدت مندوں نے رات بھر شب خوانی میں شرکت کی اور محسن کشمیر حضرت شاہ ہمدان رح کو عقیدت کا سلام پیش کیا۔