ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کھریو پامپور میں ماتا جولا جی کے سالانہ میلے کا انعقاد - Annual Festival of Mata Jwala Ji - ANNUAL FESTIVAL OF MATA JWALA JI

ضلع پلوامہ کے کھریو پانپور علاقے میں آج ماتا جولا جی کے جنم دن کی یاد میں منائے جانے والے سالانہ تہوار کو مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

کھریو پامپور میں ماتا جولا جی کا سالانہ میلے کا انعقاد
کھریو پامپور میں ماتا جولا جی کا سالانہ میلے کا انعقاد (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 20, 2024, 7:28 PM IST

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے کھریو میں واقع پہاڑی پر واقع ماتا جولا جی کے مقدس مزار پر صبح سویرے سے ہزاروں عقیدت مندوں، خاص طور پر کشمیری پنڈت عقیدتمندوں نے حاضری دی۔یہ جشن آشاد چتردشی کو منایا جاتا ہے۔

کھریو پامپور میں ماتا جولا جی کا سالانہ میلے کا انعقاد (etv bharat)

اس موقع پر روایتی ارچنا مذہبی رسومات کے ساتھ ادا کی گئی۔ ایک مہا یگیہ بھی منعقد کیا گیا جس میں دیوی جولا جی سے خوشحالی، بھلائی اور امن و امان کے لۓ خصوصی دعائیں کی گئیں۔پروگرأم کے سلسلے میں کھریو اور آس پاس کے دیہات کے مقامی مسلمان باشندوں نے کشمیری پنڈتوں اور دیگر عقیدت مندوں کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور عبادت سے متعلق تمام اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنا رکھا تھا

ضلع انتظامیہ نے مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر عقیدت مندوں کے لیے جامع سہولیات کا انتظام کر رکھا تھا، تاکہ تمام عقیدت مندوں کو بغیر کسی پریشانی کے اپنی رویتی طریقے سے عبادات کرنے کا موقع حاصل ہو سکے۔ ادھر فوج اور پولیس نے عقیدت مندوں کے لیے مفت طبی خدمات، مشروبات اور پانی فراہم کے لۓ انتظامات کر رکھے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:گاندربل میں میلہ کھیر بھوانی جوش و خروش سے منایا گیا

ماتا جولا جی کے جنم دن کو تاریخی طور پر ایک اہم تقریب مانا جاتا ہے، جو بڑے پیمانے پر نقل مکانی سے پہلے وادی بھر سے ہزاروں عقیدت مندوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا تھا۔ اس سال، مقامی آبادی کے تعاون سے یہ پاک یاترا پھر سے کامیابی کے ساتھ منایا گیا ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.