ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر اور جموں صوبے کے کالجز میں گرمائی تعطیلات کا اعلان - Summer Vacation in Jammu Kashmir

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 12, 2024, 2:18 PM IST

Summer Vacation in Jammu and Kashmir and Colleges: وادیٔ کشمیر اور جموں میں اسکولوں اور یونیورسٹیز کے بعد اب کالجوں میں بھی گرمائی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے آج یہ اعلان کیا ہے۔

Announcement of summer vacations in colleges of Kashmir and Jammu province
کشمیر اور جموں صوبے کے کالجز میں گرمائی تعطیلات کا اعلان (ETV Bharat)

سرینگر: ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے وادیٔ کشمیر اور جموں صوبے کے سرمائی زون میں آنے والے تمام سرکاری ڈگری کالجز میں 15 جولائی سے 10 روز کی گرمائی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ جموں وکشمیر میں شدید گرمی کے پیش نظر وادی کشمیر اور جموں صوبے کے سرمائی زون کے تحت آنے والے تمام سرکاری ڈگری کالجز میں 15 سے 24 جولائی تک گرمائی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ چھٹیاں پیر یعنی 15 جولائی سے شروع ہوں گی۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن کے پرنسپل سکریٹری آلوک کمار کی جانب سے جاری کردہ ایک حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کشمیر اور جموں صوبے کے سرمائی زون میں آنے والے تمام سرکاری ڈگری کالجوں میں جولائی 15 سے 24 جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:

اسلامک یونیورسٹی میں گرمائی تعطیلات کا اعلان - IUST Summer Vacation

اس سے قبل کشمیر صوبے کے تمام اسکول 8 جولائی سے 17 جولائی تک گرمائی تعطیلات کے لیے بند کیے گئے ہیں۔ وہیں اسلامک یونیورسٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے بھی 26 جولائی سے 4 اگست تک 10 روز کی گرمائی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ تاہم اس دوران یونیورسٹی میں جاری نوٹفکیشن کے مطابق امتحانات لیے جائیں گے۔ ادھر محکمۂ موسمیات نے وادیٔ کشمیر میں 12 جولائی سے 15 جولائی تک ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.