ETV Bharat / jammu-and-kashmir

عسکریت پسندوں کے تین ساتھی اسلحہ اور گولہ بارود سمیت گرفتار - Militancy in Kashmir - MILITANCY IN KASHMIR

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ایک علاقے میں پولیس نے عسکریت پسندوں کے تین ساتھیوں کو اسلحہ و گولہ بارود سمیت گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔

Three militant Associates arrested
Three militant Associates arrested (Etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 5, 2024, 6:41 PM IST

اننت ناگ: اننت ناگ پولیس نے عسکریت پسندوں کے تین ساتھیوں کو اسلحہ اور گولہ بارود سمیت گرفتار کیا ہے۔ عسکریت پسندوں کے خلاف ایک اہم اقدام میں اننت ناگ پولیس نے فوج کے 1 راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف کے 90 بٹالین کے ساتھ ایک مشترکہ کاروائی کے دوران عسکریت پسندوں کے تین ساتھیوں کو اسلحہ اور گولہ بارود کے سمیت گرفتار کیا۔

گرفتار شدہ افراد کی شناخت داؤد احمد ڈار ولد نظیر احمد ڈار، امتیاز احمد ریشی ولد غلام احمد ریشی اور شاہد احمد ڈار ولد غلام محمد ڈار کے طور پر ہوئی ہے جو تینوں اننت ناگ ضلع کے بجبہاڑہ حسن پورہ تاویلا کے رہنے والے ہیں۔ پولیس کے مطابق ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج، پولیس اور سی آر پی ایف نے ضلع اننت ناگ کے تلکھن حسن پورہ رابطہ سڑک پر ناکہ قائم کیا، چیکنگ آپریشن کے دوران مشترکہ ٹیم نے مذکورہ افراد سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا جس کے بعد انہیں حراست میں لیا گیا۔

مذکورہ افراد سے جو اسلحہ برآمد کیا گیا، ان میں ایک پستول، پستول کا ایک میگزین، پستول کی 8 گولیاں اور ایک آئی ای ڈی شامل ہیں۔ اس سلسلے میں مقدمہ ایف آئی آر زیر نمبر 163/2024 U/S 3/4 دھماکہ خیز مواد ایکٹ، 7/25 آرمس ایکٹ، اور 18، 20، 23، 38 UA(P) ایکٹ پولیس اسٹیشن بجبہاڑہ میں درج کیا گیا ہے، اور مزید تحقیقات جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.