ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اننت ناگ: ٹراوٹ مچھلیوں کی افزائش میں 20 فیصد اضافہ - Anantnag Trout Fish - ANANTNAG TROUT FISH

ضلع اننت ناگ میں رواں سال ٹراوٹ مچھلیوں کے انڈوں میں 20 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ٹراوٹ مچھلیوں کی بریڈنگ کا سیزن ماہ نومبر سے شروع ہوتا ہے جو مارچ کے آخر تک جاری رہتا۔ اس سیزن کے دوران ٹراوٹ مچھلیوں سے انڈے حاصل کیے جاتے ہیں، جن کا لائف سائیکل 40 روز تک محیط ہے۔

اننت ناگ: ٹراوٹ مچھلیوں کی افزائش میں 20 فیصد اضافہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 20, 2024, 7:55 PM IST

Updated : Apr 22, 2024, 4:44 PM IST

اننت ناگ: ٹراوٹ مچھلیوں کی افزائش میں 20 فیصد اضافہ

اننت ناگ: ٹراوٹ فش بریڈنگ کی افزائش کا سیزن ختم ہو گیا ہے، رواں سیزن کے دوران 18 لاکھ انڈے حاصل کیے گئے۔ جو گزشتہ برسوں کے مقابلہ میں تقریبا 20 فیصد زیادہ ہے۔ ٹراوٹ کلچر کو عام کرنے کے لیے محکمہ فشریز کی جانب سے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، تاکہ وادی میں موجود آبی وسائل کا بھرپور فائدہ اٹھایا جائے اور لوگ خاص کر بے روزگار نوجوانوں کے لیے روزگار کے وسائل کو وسعت دی جائے۔

اس ضمن میں ایک اہم پیش رفت کے تحت ضلع اننت ناگ میں رواں سیزن یعنی مالی سال 2023 -2024 میں ٹراوٹ مچھلیوں کے انڈوں میں 20 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ٹراوٹ مچھلیوں کی بریڈنگ کا سیزن ماہ نومبر سے شروع ہوتا ہے جو مارچ کے آخر تک جاری رہتا۔ اس سیزن کے دوران ٹراوٹ مچھلیوں سے انڈے حاصل کیے جاتے ہیں، جن کا لائف سائیکل 40 روز تک محیط ہے۔

ان انڈوں کو نجی اور سرکاری فش فارمز کو سپلائی کیا جاتا ہے۔ وہیں آئیڈ اُوا اور دس گرام والے مچھلیوں کے چھوٹے بچوں کا پالن ہوتا ہے جن کا سیزن اپریل ماہ کے آخر تک جاری رہتا ہے۔ محکمہ فشریز کی جانب سے جموں کشمیر و ملک کے مختلف حصوں کے علاوہ بیرونی ممالک کو تازہ انڈے اور آئیڈ اُوا سپلائی کیے جاتے ہیں۔

ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ میں موجود ایشیا کے سب سے بڑے ٹراوٹ مچھلی فارم کا ٹراوٹ مچھلیوں کو فروغ دینے میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اس فارم میں سب سے زیادہ ٹراوٹ مچھلیوں کی افزائش ہوتی ہے، رواں سیزن میں یہاں 15 لاکھ انڈے تیار کیے گئے۔ وہیں نجی و دیگر سرکاری ہیچریز سے بھی 3 لاکھ انڈے حاصل کیے گئے۔ کوکرناگ فش فارم کے چیف پروجیکٹ افسر غلام محی الدین مخدومی نے کہا کہ ہالسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت کوکرناگ ہیچری کو مزید وسعت دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ ٹراوٹ فارمنگ کی جانب متوجہ ہو رہے ہیں اور ہر سال نئے فارمز کے قیام میں خاصا اضافہ ہو رہا ہے، جس کو دیکھتے ہوئے مچھلیوں کے انڈوں کی زیادہ سے زیادہ افزائش کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ مخدومی نے کہا کہ ٹراوٹ فش فارمنگ ایک وسیع سیکٹر ہے جو بے روزگاری کو کم کرنے میں کافی کارگر ثابت ہو رہا ہے۔ اس لیے نوجوانوں کو اس میں اپنا مستقبل تلاش کرنا چاہیے۔

محکمہ فشریز کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد صدیق وانی نے کہا کہ ضلع اننت ناگ میں نجی فارمز کی تعداد 253 تک پہنچ گئی ہے، محکمہ کی جانب سے نجی سیکٹر کو فروغ دیا جارہا ہے، نہ صرف مچھلی پالن بلکہ اب پرائیویٹ فارمز میں مچھلیوں کے انڈوں کی افزائش کی جاتی یے۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ ضلع میں اس وقت ٹراوٹ مچھلیوں کے انڈے تیار کرنے والی 4 سرکاری ہیچریز موجود ہیں جبکہ 3 نجی ہیچریز بھی فعال ہیں۔ صدیق نے کہا کہ مقامی سطح کی مانگ کو پوار کرنے کے لیے رواں برس جموں و کشمیر سے باہر انڈوں کو برآمد نہیں کیا گیا، تاہم رواں سیزن میں لداخ کو مچھلیوں کے انڈے سپلائی کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ نجی اور سرکاری فارمز کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے ٹراوٹ مچھلیوں کے انڈوں کی پیداوار کو وسعت دی جارہی ہے تاکہ ٹراوٹ کلچر کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جا سکے۔

Last Updated : Apr 22, 2024, 4:44 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.