ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اننت ناگ: غلام نبی آزاد کی قیادت میں ڈی پی اے پی کا روڈ شو منعقد - DPAP organize Road show

ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کی جانب سے اننت ناگ کے پہلگام کے مختلف علاقوں میں روڈ شو کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی قیادت ڈی پی اے پی کے چیئرمین غلام نبی آزاد نے کی۔ اس موقع پر پارٹی ورکرس کی خاصی تعداد موجود رہی۔

DPAP ORGANIZE ROAD SHOW
ڈی پی اے پی کا روڈ شو منعقد (Photo: Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 14, 2024, 4:15 PM IST

ڈی پی اے پی کا روڈ شو منعقد (Video : Etv bharat)

اننت ناگ: لوک سبھا انتخابات 2024 کے پیش نظر ڈیموکریٹک آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) کی جانب سے ضلع اننت ناگ کے پہلگام کے مختلف علاقوں میں روڈ شو کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی قیادت ڈی پی اے پی کے چیئرمین غلام نبی آزاد نے کی۔ ان کے ہمراہ اننت ناگ راجوری پارلیمانی نشست کے امیدوار ایڈوکیٹ محمد سلیم پرے و دیگر کئی رہنماؤں سمیت ورکرس کی خاصی تعداد موجود تھی۔

غور طلب ہے کہ روڈ شو اننت ناگ کے ہاپت ناڈ علاقہ سے شروع کیا گیا جو پہلگام حلقہ کے مختلف علاقوں سے گزرا۔ روڈ شو ریلی میں ورکرس نے گاڑیوں اور موٹر سائیکلز پر ریلی نکالی، جس دوران ڈی پی اے پی کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔ روڈ شو کے دوران مختلف علاقوں میں مداحوں نے غلام نبی آزاد کا والہانہ استقبال کیا، جس دوران آزاد نے لوگوں سے خطاب کیا اور ڈی پی اے پی کے حق میں ووٹ ڈالنے کی گزارش کی۔

اس موقع پر آزاد نے کہا کہ انتخابات کے دوران لوگوں کو متوجہ کرنا جمہوریت کا تقاضا ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس جمہوری عمل میں شرکت کریں اور انہیں اپنا من پسند نمائندہ چننے کا موقعہ ملے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں کو ایک دوسرے پر تنقید اور نازیبا الفاظ سے گریز کرنا چاہئے۔ آزاد نے کہا کہ روڈ شو کا مقصد یہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچا جائے اور انہیں اپنے ساتھ جوڑنے کی کوشش کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.