ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جنوبی کشمیر: عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں بہار کا ایک مزدور ہلاک - bihar labourer killed in JK

Bihar labourer killed in South Kashmir ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں عسکریت پسندوں نے ایک غیر ریاستی مزدور پر فائرنگ کردی جس میں وہ ہلاک ہوگیا۔ فائرنگ کے بعد پورے علاقے کو سکیورٹی فورسز نے محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔

اننت ناگ: بجبہاڑہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے غیر ریاستی شہری ہلاک

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 17, 2024, 10:12 PM IST

Updated : Apr 17, 2024, 10:41 PM IST

اننت ناگ: ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں عسکریت پسندوں نے بہار سے تعلق رکھنے والے ایک مزدور پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔ جس کے بعد اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں سے اسے مردہ قرار دیا۔ فائرنگ کے واقعہ کے بعد پورے علاقے کو سکیورٹی فورسز نے محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بجبہاڑہ کے جبلی پورہ علاقے میں بدھ کی شام مشتبہ عسکریت پسندوں نے بہار کے ایک مزدور پر فائرنگ کی۔ ذرائع نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے بہار سے تعلق رکھنے والے ایک شہری جس کی شناخت راجہ شاہ ولد شنکر شاہ ساکن بہار کے طور پر ہوئی ہے، پر نزدیک سے گولیاں چلائی جس سے وہ شدید طور پر زخمی ہو گیا اور اسپتال لیجانے کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

پولیس کے ایک سینئر آفیسر نے اس واقعہ کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ فائرنگ میں غیرریاستی مزدور کی گردن اور پیٹ میں دو گولیاں لگی، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیکوریٹی فورسس کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اس افسوسناک واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سیاسی شخصیات نے مہلوک شخص کے افراد خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ "تشدد کے اس افسوسناک واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی جانی چاہئے۔ ان کے اہل خانہ سے میری گہری تعزیت ہے۔"

وہیں غلام نبی آزاد نے بھی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور تشدد کی ایسی کارروائیوں کے خلاف اتحاد کا مطالبہ کیا۔

Last Updated : Apr 17, 2024, 10:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.