ETV Bharat / jammu-and-kashmir

آری پل میں جامع ترقی میرے ہی دور میں ہوئی:منظور گنائی - Manzoor Ganai React

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 4, 2024, 3:05 PM IST

Updated : Jul 5, 2024, 7:07 PM IST

آری پل کے ڈی ڈی سی رکن منظور گنائی نے کہاکہ گزشتہ چند برسوں کے دوران ترال کے آری پل میں ترقیاتی کاموں کا سیلاب لانے کی کوشش کی گئی ہے۔اس کوشش میں مجھے کامیابی ملی ہے۔آری پل میں جامع ترقی میرے ہی دور میں ہوئی

آری پل میں جامع ترقی میرے ہی دور میں ہوئی:منظور گنائی
آری پل میں جامع ترقی میرے ہی دور میں ہوئی:منظور گنائی (etv bharat)

ترال:مرکز کے زیر انتظام ہوٹی جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے آری پل تحصیل میں گزشتہ تین برسوں کے دوران تعمیر و ترقی اور بنیادی سہولیات کے حوالے سے جتنے کام کئے گئے ہیں اس کی ماضی میں نظیر نہیں ملتی ہے ان خیالات کا اظہار ڈی ڈی سی ممبر آری پل اور اپنی پارٹی کے پرواژنل سیکرٹری بھی ہیں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ آری پل علاقے میں جہاں بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری لائ گئی ہے۔ وہیں سڑک رابطے کی بحالی، اہمیت کے حامل پلوں کی تعمیر، پانی اور دیگر شعبوں میں گراں قدر کام کیا گیا ہے۔ اس کی وجہ سے علاقے کا نقشہ تبدیل ہو گیا ہے۔اب یہاں عوام کو راحت نصیب ہوئی ہے۔ تاہم چند عناصر اپنی سیاسی اختلافات کی وجہ سے ہمارے کاموں کو کریڈٹ نہیں دینا چاہتے ہیں کیونکہ ان کو اپنے مفادات کی تکمیل چاہیے جو اس وقت ممکن ہی نہیں ہے۔

منظور گنائی نے مزید بتایا کہ اگر انہوں نے اپنے دور اقتدار میں کام کیا ہوتا تو یہاں صورتحال مختلف ہوتی لیکن انہوں نے صرف اپنے عزیز واقربا کو بینکوں میں نوکری فراہم کی ۔ عام لوگوں کو صرف ووٹ بینک کے لیے استعمال کیا گیا لیکن اب صورتحال تبدیل ہوچکی ہے۔ عوام میں سیاسی بیداری پیدا پو چکی ہے۔

انہوں نے حالیہ پارلیمانی انتخابات میں اپنی پارٹی کی مایوس کن کارکردگی پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ پارٹی ایک نوزائیدہ پارٹی ہے اور ترال جیسے علاقے سے ساڈھے چار ہزار ووٹ لینا اس بات کی عکاسی ہے کہ لوگ اس پارٹی کے ایجنڈے کو قبول کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ترال میں یوتھ کانگریس نے راہل گاندھی کا جنم دن منایا

منظور گنائی نے ان خبروں کی تردید کی کہ وہ نیشنل کانفرنس میں شمولیت کر رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ یہاں جب مظفر حسین بیگ اور غلام نبی آزاد جیسے سیاسی لیڈران وفاداریاں بدلنے سکتے ہیں تو وہ کیوں نہیں۔ تاہم۔ وہ بدستور اپنی پارٹی کا حصہ ہیں اور رہیں گے۔

Last Updated : Jul 5, 2024, 7:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.