ETV Bharat / jammu-and-kashmir

موسم بہتر ہونے کے ساتھ ہی امرناتھ یاترا ایک روز بعد بحال - Amarnath Yatra 2024

جموں و کشمیر میں سالانہ امرناتھ یاترا جاری ہے۔ امرناتھ یاترا کو بھاری بارش کی وجہ سے معطل کردیا گیا تھا۔ موسم میں بہتری کے بعد یاترا کو بحال کردیا گیا ہے۔

Amarnath Yatra
Amarnath Yatra (Etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 7, 2024, 8:08 PM IST

گاندربل: وادی کشمیر میں موسم میں بہتری واقع ہونے کے ساتھ ہی اتوار کی صبح ایک روز بعد امرناتھ یاترا بحال ہوئی۔ بھاری بارشوں کی وجہ سے یاتریوں کے تحفظ کے پیش نظر ہفتے کے روز یاترا کو روک دیا گیا تھا۔ متعلقہ حکام نے اتوار کو بتایا کہ موسم میں بہتری واقع ہونے کے ساتھ ہی یاترا کو دونوں راستوں جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے نون پہلگام میں کیمپ اور وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے بالتل بیسں کیمپ سے بحال کر دیا گیا۔

Amarnath Yatra (Etv bharat)

انہوں نے کہا کہ دونوں کیمپوں سے یاتریوں کو پوتر گھپا کی طرف جانے کی اجازت دی گئی۔ قابل ذکر ہے کہ یاترا کے پہلے ہفتے کے دوران قریب ڈیڑھ لاکھ یاتری کشمیر میں 3 ہزار 8 سو 80 203 کلو میٹر بلندی پر واقع پوتر گھپا کے درشن سے فیضیاب ہوئے ہیں۔ یاد رہے کہ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 28 جون کی صبح 4 ہزار 6 سو 3 یاتریوں کے پہلے جتھے کو جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے کشمیر کے لئے روانہ کیا تھا۔

وادی میں انتظامیہ، سول سوسائٹی تنظمیوں، تجارتی یونیوں اور عام لوگوں نے یاتریوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ یاترا کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں۔ جہاں یاتریوں کو تمام سہولیات و خدمات بهم پہنچانے کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ وہیں سیکورٹی کا بھی فقید المثال بند وبست کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق یا ترا روٹوں پر قریب 800 سی سی ٹی وی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں ۔ علاوہ ازیں سیکورٹی فورسز کی 500 اضافی کمپنیاں تعینات کی گئیں ہیں۔ ہر کمپنی کم از کم ایک سو اہلکاروں پر مشتمل ہے۔ 52 دنوں پر محیط یاترا 19 اگست کو رکشا بندھن کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.