ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں، امرناتھ یاترا کے لئے تیاریاں جاری - Amarnath Yatra 2024 - AMARNATH YATRA 2024

رواں برس 29جون سے امرناتھ یاترا شروع ہوگی جو 19اگست کو شراون پورنیما کے موقع پر اختتام ہوگی۔

جموں، امرناتھ یاترا کے لئے تیاریاں جاری
جموں، امرناتھ یاترا کے لئے تیاریاں جاری (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 8, 2024, 6:35 PM IST

جموں (جموں کشمیر) : جنوبی کشمیر کے اننت ناگ اور وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع سے امرناتھ گپھا جانے والے یاتریوں کے لیے تقریباً تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ رجسٹریشن کا عمل شروع ہو چکا ہے جبکہ سیکورٹی اداروں کی جانب سے اہم میٹنگز کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے یاتریوں کو سہولیات بہم پہنچانے کی غرض سے وادی کشمیر سمیت خطہ جموں میں بھی تیاریاں جاری ہیں۔

جموں، امرناتھ یاترا کے لئے تیاریاں جاری (ای ٹی وی بھارت)

امرناتھ یاترا کے دوران سیکورٹی کو مکمل بندوبست کرنے کی خاطر سیکورٹی ایجنسیز نے اہم ترین میٹنگنز جموں سمیت سرینگر میں بھی حالیہ دنوں منعقد کی تھی۔ ان میٹنگنز میں انٹیلی جنس چیف، پولیس چیف اور اہم سیکورٹی حکام موجود تھے۔ اس دوران مختلف سیکورٹی فورسز کے سینئر افسران نے انتظامیہ کو اپنی اپنی تیاریوں سے متعلق آگاہ کیا۔ افسران نے کاموں کو مکمل کرنے کے لیے 20 جون کی آخری تاریخ مقرر کی ہے۔

کشمیر میں ہمالیہ پہاڑیوں میں سطح سمندر سے 3,880 میٹر بلند امرناتھ گپھا کی 52 روزہ یاترا 29 جون کو شروع ہوگی جو 19 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔ جموں کے بھگوتی نگر میں واقع یاتری نواس، ملک بھر سے آنے والے یاتریوں کے لیے مرکزی بیس کیمپ کے طور پر کام کرتا ہے۔ بعد ازاں یاتریوں کو یہیں سے امرناتھ گپھا میں شیو لنگم کے درشن کے لیے روانہ کیا جاتا ہے۔

جموں کے ڈویژنل کمشنر رمیش کمار اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی) آنند جین نے جمعہ کو بیس کیمپ کا دورہ کرکے تیاریوں کا جائزہ لیا۔ ان کے ہمارہ میونسپل کارپوریشن، پولیس، ٹریفک، سیاحت اور دیگر محکموں کے اعلیٰ افسران بھی تھے۔ ایک اعلیٰ سطح کی سرکاری میٹنگ میں تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے، کمار کو جاری کاموں کی حالت کے بارے میں آگاہ کیا گیا، جس میں انٹری گیٹ کی فیس لفٹنگ، سڑکوں کی ری سرفیسنگ، پارکنگ گراؤنڈ کو ہموار کرنا، وائٹ واش، واش رومز کی تزئین و آرائش، اے سی کی مرمت اور یاتریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے دیگر کام بھی شامل ہیں۔ بھگوتی نگر بیس کیمپ سمیت دیگر یاتری نواسوں پر بھی کام جاری ہے۔

ڈویژنل کمشنر، جموں، نے ایک میٹنگ کے دوران افسران سے تزئین و آرائش اور اپ گریڈیشن کے کاموں کو 20 جون تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کے سینئر افسران اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس، جموں، سے کہا ہے کہ وہ کاموں کی روزانہ کی پیشرفت پر نظر رکھیں۔ کمار نے صحت کی سہولیات، پری فیب ٹوائلٹ کے انتظامات، ٹکٹ کاؤنٹر، آر ایف آئی ڈی کاؤنٹر، کمیونٹی کچن شیڈ، ڈسٹ بنز کی تنصیب، موبائل سم کی فراہمی، اے ٹی ایم اور سپر بازار کی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: سالانہ امرناتھ یاترا کے لیے سخت سکیورٹی انتظامات - annual Amarnath yatra

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.