ETV Bharat / jammu-and-kashmir

الطاف بخاری نے میر واعظ مولوی عمر فاروق کے بیان کا خیر مقدم کیا - Altaf Bukhari on Mirwaiz statements - ALTAF BUKHARI ON MIRWAIZ STATEMENTS

Altaf Bukhari welcomed statement of Mirwaiz Maulvi Umar Farooq میر واعظ عمر فاروق کی جانب سے انتخابات اور ریفرنڈم سے متعلق دیئے گئے بیان کا اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے خیرمقدم کیا ہے۔

الطاف بخاری نے میر واعظ مولوی عمر فاروق کے بیان کا خیر مقدم کیا
الطاف بخاری نے میر واعظ مولوی عمر فاروق کے بیان کا خیر مقدم کیا (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 4, 2024, 6:47 PM IST

الطاف بخاری نے میر واعظ مولوی عمر فاروق کے بیان کا خیر مقدم کیا (Etv Bharat)

سرینگر: اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے لوک سبھا انتخابات کے حوالے سے میرواعظ عمر فاروق کے اس بیان کا خیرمقدم کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’انتخابی عمل میں شرکت کو ریفرنڈم کے طور پر نہیں سمجھا جانا چاہئے‘۔ سرینگر کے پرانے شہر فتح کدل میں ایک انتخابی ریلے سے خطاب الطاف بخاری نے کہاکہ میں میر واعظ عمر فاروق کے اس بیان کی ستائش کرتا ہوں کہ انتخابات کو ریفرنڈم کے برابر نہیں کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ یہ الیکشن ریفرنڈم سے کم نہیں ہے وہ کشمیر کو پھر سے غلط راستے پر لے جارہے ہیں۔

انہوں نے ان سیاسی لیڈروں پر تنقید کی جو ایک وقت رائے شماری کا نعرہ دینے والے ایک بار پھر جموں و کشمیر کے لوگوں کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ ریفرنڈم نام پر جموں و کشمیر میں غیر یقینی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے ریلی میں شرکت کرنے پر سرینگر کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ میں لوگوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ اپنی پارٹی آپ کے درپیش چیلنجز کے خاتمے کے لیے کام کرے گی اور وہ تمام مشکلات و مساٰئل دور کرنے کی کوشش کرے گی جس کا اس وقت آپ کو سامنا ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.