ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ہمیں سی ای آئی ٹیم سے انتخابی اعلان کی توقع ہے، الطاف بخاری - ECI team In Jammu And Kashmir - ECI TEAM IN JAMMU AND KASHMIR

بانڈی پورہ میں اپنی پارٹی کے صدر سید الطاف بخاری نے جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انہیں امید ہے کہ الیکشن کمیشن جلد ہی جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کو اعلان کرسکتا ہے۔

ہمیں سی ای او ٹیم سے انتخابی اعلان کی توقع ہے:الطاف بخاری
ہمیں سی ای او ٹیم سے انتخابی اعلان کی توقع ہے:الطاف بخاری (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 8, 2024, 3:11 PM IST

بانڈی پورہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات سے قبل ہی سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں عروع پر پہنچ چکی ہیں۔ دوسری طرف الیکشن کمیشن کی ایک ٹیم اس وقت جموں و کشمیر میں موجود ہے۔

ہمیں سی ای او ٹیم سے انتخابی اعلان کی توقع ہے:الطاف بخاری (etv bharat)

اسی درمیان اپنی پارٹی کے صدر سید الطاف بخاری نے جمعرات کو بانڈی پورہ میں کہا کہ لیڈر اپنی مرضی کے مطابق پارٹی بدلتے ہیں۔ ہم ایسے لیڈران کے فیصلوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

ملنگام بانڈی پورہ میں نانگا باجی کے نام سے مشہور سید رسول شاہ کی زیارت شریف کی ادائیگی کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے الطاف بخاری نے کہا کہ وادی کشمیر کے دو روزہ دورے پر آئے ہوئے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ٹیم سے اسمبلی انتخابات کے اعلان کی توقع ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارٹی آئندہ الیکشن میں حصہ لے گی اور پارٹی چھوڑنے والوں کا پارٹی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ ایک سوال کے جواب میں کہ کئ پارٹی کارکنوں نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے، انہوں نے کہا کہ ضلع صدر اپنی پارٹی بانڈی پورہ میں مسلسل پارٹی کی قیادت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:جموں و کشمیر پولیس نے اپنی پارٹی کے رہنماؤں کو شہداء کی قبروں پر جانے سے روک دیا

ان کے ساتھ اپنی پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق ایم ایل اے غلام حسن میر اور پارٹی کے دیگر سینئر رہنما بھی تھے جنہوں نے زیارت شریف پر حاضری دی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے زیارت شریف پر امن اور بارش کی دعا کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.