اننت ناگ: بھارتیہ جنتا پارٹی یو ٹی کے نائب صدر صوفی محمد یوسف نے این سی - کانگریس اتحاد پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس اتحاد سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ کیونکہ ماضی کی تاریخ ایسے اتحاد کی گواہ ہے۔ صوفی یوسف نے کہا کہ بی جے پی اپنے بل بوتے پر الیکشن لڑے گی اور آنے والی حکومت بی جے پی کی ہوگی۔ ان باتوں کا اظہار صوفی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے اننت ناگ میں بات کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہاں کے لوگ چاہتے ہیں کہ کشمیر میں کنول کا پھول کھلے اور امید ہے کہ اس الیکشن میں لوگ بھارتیہ جنتا پارٹی کے حق میں ووٹ دے کر بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار کو کامیاب کریں گے اور جموں و کشمیر میں آنے والی حکومت بی جے پی اپنے بل بوتے پر بنائے گی اور جموں وکشمیر کی سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:
جموں کشمیر اسمبلی انتخابات، این سی کانگریس کے مابین 90سیٹوں پر الائنس - Cong NC Alliance