ETV Bharat / jammu-and-kashmir

فاروق عبداللہ گجر کمیونٹی سے معافی مانگے:آل پولیٹیکل گجر پارٹیز - ٹرائبل اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کشمیر

All Political Gujjar Parties Press conference ٹرائبل اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کشمیر کے چیف سپوکس پرسن نمان چودھری نے کہا کہ فاروق عبداللہ نے جو حالیہ دنوں میں ان کی کمیونٹی پر تنقید کی تھی، اس پر انہیں معافی مانگنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ فاروق عبداللہ کے بیان سے ان کی کمیونٹی کے لوگوں کے دل کافی رنجیدہ ہوئے ہیں۔

all-political-gujjar-parties-organise-press-conference-in-kokernag
فاروق عبداللہ گجر کمیونٹی سے معافی مانگے:آل پولیٹیکل گجر پارٹیز
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 22, 2024, 8:29 PM IST

فاروق عبداللہ گجر کمیونٹی سے معافی مانگے:آل پولیٹیکل گجر پارٹیز

اننت ناگ:جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ میں آل پولیٹیکل گجر پارٹیز کی جانب سے پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا، پریس کانفرنس میں گجر کمیونٹی کے ساتھ ساتھ مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈران بھی موجود رہے۔پریس کانفرنس میں ٹرائبل اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کشمیر کے چیف سپوکس پرسن نمان چودھری نے کہا کہ جس طرح حالیہ دنوں نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ہماری کمیونٹی پر تنقید کیا، انہیں ایسے بیانات دینے سے گریز کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ فاروق عبدالللہ کے بیان سے ہماری کمیونٹی کے لوگوں کے دل کافی رنجیدہ ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بڑے ہی افسوس کی بات ہے کہ ایک طرف گجر طبقہ گزشتہ دہائیوں سے نیشنل کانفرنس کے تئیں اپنی خدمات انجام دیتے آئے ہیں، تو وہی دوسری جانب ہماری کمیونٹی کو پارٹی صدر کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو پتا ہوتا ہے کہ الیکشن کے وقت گجر کمیونٹی ہی ووٹ ڈالنے کے لئے آگے آتے ہیں، تب یہی سیاسی رہنما ان کو اپنے مفاد کے لئے استعمال کرتے ہیں، لیکن ووٹ حاصل کرنے کے بعد ان کے ساتھ استحصال کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ان کی آنکھیں کھل چکی ہے اور اس کا اثر اب آنے والے انتخابات میں دیکھنے کو ملے گا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق کو اپنے بیان پر معافی مانگنی چاہیے،کیونکہ اس سے ہمارے جذبات کو ٹھیس پہنچا ہے۔

مزید پڑھیں: رام صرف بی جے پی کے ہی نہیں بلکہ دنیا کے بھگوان ہیں، ڈاکٹر فاروق عبداللہ

واضح رہے کہ فاروق عبداللہ نے شیر کشمیر بھون جموں میں گجر بکروال کانفرنس کے دوران گجر طبقہ سے وابستہ لوگوں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ تم مسلمان ضرور ہو لیکن تم صرف نام کے مسلمان ہو عمل کے مسلمان نہیں ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.