ETV Bharat / jammu-and-kashmir

شدید گرمی کے پیش نظر جموں میں الرٹ جاری - heat wave alert in jammu - HEAT WAVE ALERT IN JAMMU

HEAT WAVE ALERT IN JAMMU جموں ڈویژن میں منگل کو مسلسل چھٹے دن دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سیلسیس سے اوپر ریکارڈ کیا گیا۔ گرمی میں تشویشناک اضافہ سے عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے جموں اور اس کے اطراف میں الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

شیدید گرمی کے پش نظر جموں الرٹ جاری
شیدید گرمی کے پش نظر جموں الرٹ جاری (ani news)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 22, 2024, 1:56 PM IST

Updated : May 22, 2024, 2:27 PM IST

جموں: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے جموں سمیت مختلف اضلاع میں شدید گرمی کے باعث لوگوں کا برا حال ہے۔یہاں درجہ حرارت 30 ڈگری سے اوپر چلا گیا۔جموں ڈویژن میں منگل کو مسلسل چھٹے دن دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سیلسیس سے زائد ریکارڈ کیا گیا۔

کشمیر کے کئی اضلاع میں درجہ حرارت 30 ڈگری سے اوپر ہے۔ محکمہ موسمیات نے جموں ڈویژن میں 22 اور 23 مئی کو گرمی کی لہر کا زرد الرٹ جاری کیا ہے۔ 28 مئی تک گرمی سے راحت ملنے کا کوئی امکان نہیں۔

جموں میں مسلسل دن کے وقت درجہ حرارت 41 ڈگری سے اوپر رہنے کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔ گرمی اپنی شدت پر ہے۔ لوگوں کا صبح 10 بجے کے بعد گھروں سے نکلنا مشکل ہو رہا ہے۔ صبح کے اوقات میں گرم ہواوں کی لہر کی وجہ سے زیادہ تر سڑکیں اور بازار میں لوگوں کو بہت کم دیکھا جا رہا ہے۔

گرمی کے پیش نظر حکومت نے ڈیژن میں اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کر دی ہے۔طلبا و طالبات کو احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔عام لوگوں کو بھی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہدایت پر عمل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کہاں ہے
جموں 41.0
بانہال 30.4
بٹوٹ 30.9
کٹرا 37.3
بھدرواہ 32.6
سری نگر 30.0
پہلگام 26.2
گلمرگ 19.8

یہ بھی پڑھیں:سات دنوں تک دہلی میں آسمان سے برسے گی آگ، پارہ 48 کے قریب، جانیں آئی ایم ڈی کا نیا الرٹ کیا ہے - DELHI WEATHER

شدید گرمی کے پیش نظر محکمہ موسمیات اور محکمہ صحت نے کی جانب سے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ اس میں بچوں اور خاص طور پر بزرگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ دھوپ میں گھر سے باہر جانے سے گریز کریں۔ یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ جہاں تک ممکن ہو ہلکے رنگ کے اور سوتی کپڑے پہنیں۔ سر کو دھوپ سے بچانے کے لیے تولیہ، ٹوپی اور چھتری کا استعمال کریں۔

Last Updated : May 22, 2024, 2:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.