ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اکھنور آپریشن میں ٹیکنالوجی، انٹیلی جنس اور مقامی تعاون سے اہم کامیابی ملی: فوج - AKHNOOR OPERATION

اکھنور میں فوج اور پولیس کی مشترکہ آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں کے حملے کو ناکام بناکر تین عساکر کو ہلاک کیا گیا۔

اکھنور آپریشن میں ٹیکنالوجی، انٹیلی جنس اور مقامی تعاون سے اہم کامیابی ملی: فوج
اکھنور آپریشن میں ٹیکنالوجی، انٹیلی جنس اور مقامی تعاون سے اہم کامیابی ملی: فوج (Photo Courtesy: Indian Army)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 29, 2024, 8:14 PM IST

جموں: اکھنور میں فوج اور جموں کشمیر پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں نے جموں کے اکھنور کے گھنے جنگلات میں ہوئے انسداد دہشت گردی آپریشن کے بارے میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ میجر جنرل سمیر سریواستو، وی ایس ایم جی او سی، 10 آر اے پی آئی ڈی نے بتایا کہ بھارتی فوج نے 28 اکتوبر 2024 کی ایک دہشت گردانہ حملہ ناکام بنایا، جس میں تین عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ حملے کا نشانہ بننے والے فوجی قافلے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے عسکریت پسندوں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا اور قافلے کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔ میجر جنرل نے مزید بتایا کہ اس آپریشن میں جموں و کشمیر پولیس اور اسپیشل آپریشن گروپ کے تعاون کے ساتھ ساتھ مقامی انٹیلی جنس اور کمیونٹی کی مدد بھی شامل رہی۔

آپریشن کے دوران اسپیشل فورسز کو فوری طور پر متحرک کیا گیا، جس میں جدید ٹیکنالوجی جیسے؛ نائٹ سرویلنس ڈیوائسز، ڈرونز اور زمینی آلات کا استعمال کیا گیا تاکہ عسکریت پسندوں کا فرار ہونا ممکن نہ ہو۔ اس دوران ’’پھینٹم‘‘ نامی فوج کا ایک کتا ہلاک ہو گیا جو اس آپریشن میں شامل اہلکاروں کے ممکنہ جانی نقصان کا بین ثبوت ہے۔

میجر جنرل سریواستو نے مزید بتایا کہ اس آپریشن میں جدید ٹیکنالوجی اور مقامی انٹیلی جنس کا مؤثر استعمال بھارتی فوج کے اس عزم کا عکاس ہے کہ وہ جموں و کشمیر میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھے گی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر آپریشن میں استعمال ہونے والے بی ایم پیز کے بارے میں افواہوں کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ گاڑیاں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کے لیے استعمال کی گئی تھیں۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ’’بھارتی فوج ایک پیشہ ور فورس ہے اور ہلاک شدہ دہشت گردوں کی میتوں کا احترام کیا گیا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: اکھنور انکاؤنٹر میں تین عسکریت پسند ہلاک، سرچ آپریشن جاری

اکھنور میں عسکریت پسندوں کے ساتھ تصادم میں فوج کا کتا ہلاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.