بارہمولہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں لوک سبھا انتخابات کے مدنظر سیاسی جماعتوں کی جانب سے تشہیری مہم زور شور سے جاری ہے۔امیدواروں کی جانب سے ووٹرز کی توجہ اپنی طرف راغب کرنے کی ہر ممکن کوشش جاری ہے۔ اسی درمیان ضلع بارہمولہ میں انجینئر رشید کی عوامی اتحاد پارٹی نے روڈ شو کا انعقاد کیا گیا جو بجہامہ، چالن، بونیار، چند دن واڑی، علاقوں سے ہوتے ہوئے اوڑی پہنچا۔ اس روڈ میں انجینئر رشید کے چھوٹے بیٹے، پارٹی کے ورکرز اور ان کے علاقوں کے نوجوانوں نے بھی حصہ لیا۔
اس ریلی کا مقصد شمالی کشمیر میں 20 مئی کو ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں شمالی کشمیر سے عوامی اتحاد پارٹی کے امیدوار انجینئر رشید جو کہ جیل میں بند ہیں ان کی حمایت میں اس ریلی کا انعقاد کیا گیا تھا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس پارٹی کے ساتھ جڑے اور انجینئر رشید کو کامیاب بنانے کی کوشش کریں۔ وہیں انجینئر رشید کے بیٹوں نے شمالی کشمیر کے دیگر علاقوں میں جا کر پارٹی کے ریلیاں اور کنونشن کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 'جب فاروق اور عمر عبداللہ کو رہا کر دیا گیا تو انجینئیر رشید کو کیوں نہیں؟'
غور طلب ہے کہ عوامی اتحاد پارٹی کے صدر انجینئر رشید کو 2019 میں دفعہ 370 کی منسوفی کے بعد کرفتار کرکے تہاڑ جیل میں بند کر دیا گیا تھا۔